حمزہ سہیل کی دلجیت  دوسانج سے ملاقات، تصویر  وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار حمزہ سہیل نے بھارتی گلوکار و اداکاردلجیت دوسانج سے  ملاقات کی ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اداکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دلجیت دوسانج سے ملاقات کی تصویر شیئر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

سجاد علی کو بیٹے کیٹی پیری کے کنسرٹ میں گھسیٹ کرلے گئے، پھر کیاہوا؟

وہاج علی چھوٹی اسکرین پر کامیابی کے بعد بڑی اسکرین پر ڈیبیو کیلیے تیار

بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ حالیہ دنوں میں  اپنی آنے والی پنجابی فلم’جوڑی ‘کی تشہیر اور’دی کریو‘ کی عکس بندی میں مصروف رہے ہیں تاہم ان دنوں وہ  مبینہ طور پر چھٹیوں پر ہیں اور حال ہی میں انہوں نے پاکستانی اداکار حمزہ سہیل سے ملاقات کی جو تجربہ کار اداکار سہیل احمد کے بیٹے ہیں۔

حال ہی میں دبئی کا رخ کرنے والے حمزہ سہیل  نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری  پر دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک تصویر شیئر   کی ہے جس میں بھارتی گلوکار و اداکار نے ہلکی نیلی جینز پر سیاہ جمپر اور ہلکے سبز رنگ کی پگڑی پہن رکھی ہے جبکہ حمزہ نے سیاہ پتلون  کے ساتھ بلیک اینڈ وائٹ ڈائر ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔

حمزہ نے اپنی اسٹوری پر پاجی دلجیت  دوسانجھ بھی درج کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ  یہ  حمزہ کے لیے ایک مکمل فین مومنٹ تھا  کیونکہ انکے والد سہیل احمد نے دلجیت کے ساتھ پنجابی فلم”بابے بھنگڑے پاوندے “میں کام کیا تھا۔ اس فلم میں سرگن مہتا نے بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے تھے اور  یہ فلم اکتوبر 2022 میں ریلیز ہوئی تھی۔

دریں اثنا دلجیت دوسانجھ اس وقت نمرت خیرہ کے ساتھ اپنی پنجابی فلم جوڑی کی تشہیر میں مصروف ہیں۔  ابھی حال ہی میں انہوں نے کوچیلا 2023 میں پرفارم کرنے والے پہلے پنجابی گلوکار ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

دلجیت دوسانجھ پرینیتی چوپڑا کے ساتھ امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم چمکیلا میں بھی نظر آئیں گے۔ اداکار نے کرینہ کپور خان، کریتی سینن اور تبو کے ساتھ دی کریو کو بھی سائن کیا ہے۔

دوسری جانب حمزہ سہیل پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار ہیں ۔ انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں  اداکاری کی ہے جن میں’ رقیب سے‘،’ بادشاہ بیگم‘ اور’میں ہاری پیا‘ شامل ہیں۔ ابھی حال ہی میں انہوں نے رمضان میں نشر ہونے والے ڈرامے’ فیری ٹیل‘ میں  سحر خان کے ساتھ اداکاری کے  جوہر دکھاکر بین الاقوامی مقبولیت حاصل کی ہے۔

متعلقہ تحاریر