شوبز شخصیات کی جانب سے تحریک انصاف کی حمایت کا سلسلہ جاری

ازیکا ڈینیئل اور انوشے اشرف نے کھل کر عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ علی ظفر، دیپک پروانی اور عشنا شاہ نے  دبے لفظوں حکومتی ہتھکنڈوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ملک بھر میں جاری کریک ڈاؤن اور رہنماؤں سے جبری طور پر پارٹی چھڑوانے کے باوجود شوبز شخصیات کی جانب سے تحریک انصاف کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔

ازیکا ڈینیئل اور انوشے اشرف نے کھل کر عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ علی ظفر، دیپک پروانی اور عشنا شاہ نے  دبے لفظوں حکومتی ہتھکنڈوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عتیقہ اوڈھو نے پاکستان کو لاقانونستان قرار دے دیا

دیپک پروانی نے پی ڈی ایم حکومت سے ایک سالہ کارکردگی پوچھ لی

معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نےحکومت کی انتقامی کارروائیوں کو تنقید  کا نشانہ بناتے یوئے  اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ” پوری اپوزیشن کو ختم کرنے کی اس انتقامی کارروائی   کے بعد میں یہ قیاس کر رہا ہوں کہ آخرکار اس دیوالیہ معیشت پر کچھ توجہ دی جائے گی یا پھر ہر کوئی ساری زندگی لڈو کھیلنے یا لُڈی ڈالنے  میں مصروف رہے گا، پاکستان غیر ملکیوں سے پی بھیک مانگ رہا ہے“۔

گلوکار  و اداکار علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ  میں لکھاکہ”ہمارے معاشرے کی اقدار اس حد تک گر چکی ہیں کہ گھناؤنے رویے معمول بن چکے ہیں۔ یہ اچانک نہیں ہوا، بلکہ کئی دہائیوں میں ہواہے“۔

انہوں نےمزید کہاکہ” ہمیں محبت کے بجائے نفرت کرنا، سمجھنے کے بجائے شک کرنا اور چیزوں کو سیاہ اور سفید میں دیکھنا سکھایا جاتا ہے۔ ہر جگہ موجود’ہم بمقابلہ وہ‘کی ذہنیت ہمیں اندر سے خراب کرتی ہے۔ بدقسمتی سے، یہ ذہنیت کچھ مستثنات کے ساتھ اوپر سے نیچے تک پھیلی ہوئی ہے“۔

علی ظفر نےمزید  کہاکہ” جن لوگوں  کو ثقافتی رہنما ہونا چاہیے وہ اس ثقافت کو اپنا لیں، تو ہم مثبت تبدیلی کی توقع نہیں کر سکتے“۔

اداکارہ عشنا شاہ نے دی ڈارک نائٹ کا ایک ڈائیلاگ  شیئر کیا کہ”آپ یا تو ہیرو کی موت مرتے ہیں یا اپنے آپ کو ولن بننے کے لیے کافی عرصے تک زندہ رہتے ہیں“۔

اداکارہ انوشےاشرف نے عمران خان کے کارکنوں سے خطاب کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”ان کی مثبت سوچ، یقین اور لچک سے محبت ہے“۔

حال ہی میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرنے والی اداکار ازیکا ڈینیل نے عمران خان کا پارٹی رہنماؤں کو جبری طور پر سیاست  سے کنارہ کشی اختیار کروانے سے متعلق ٹوئٹ ری ٹوئٹ  کرتے ہوئے  لکھاکہ”پھر بھی خان کےجانثار  بےشمار“۔

متعلقہ تحاریر