ملکہ راک اینڈ رول ٹینا ٹرنر 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
گلوکارہ کو 8 مرتبہ گریمی ایوارڈ اور 3 مرتبہ لائف ٹائم گریمی ایوارڈ سے نوازا گیا، ان کا آخری کنسرٹ 2009 میں برطانیہ میں ہوا تھا، اوپرا ونفرے، مائیک جیگر ودیگر کا خراج عقیدت
راک اینڈ رول کی ملکہ سوئس گلوکارہ ٹینا ٹرنر طویل علالت کے بعد83 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
گلوکارہ کا آخری کنسرٹ 2009 میں انگلینڈ میں ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے میوزک کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا اورسوئٹزر لینڈ میں واقع اپنے 8 کروڑ ڈالر مالیت کے گھر میں بیماری کی زندگی گزاررہی تھیں او ر اسی گھر میں ان کی موت واقع ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے
اداکار اور ڈرامہ و کالم نگار پروفیسر شعیب ہاشمی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
عرفان خان انتقال کے 3 سال بعد بڑے پردے پر واپسی کیلیے تیار
ٹینا ٹرنر اپنےطویل میوزک کیریئر کے دوران 8 مرتبہ گریمی ایوارڈ اور3 بار لائف ٹائم گریمی ایوارڈ سےنوازی گئیں جبکہ انہیں 25 مرتبہ اس ایوارڈ کیلیے نامزدکیاگیا۔
ٹیناٹرنرکو روک اینڈ رول میوزک میں ان کی خدمات کے صلے میں ملکہ راک اینڈ رول کا خطاب دیا گیا۔ ان کے مشہورگانوں میں”واٹس لوو گاٹ ٹوڈو وِد اِٹ“،”پراؤڈ میری“اور”دی بیسٹ“شامل ہیں۔
تنہاگلوکارہ بننے سے قبل وہ اپنے سابقہ شوہر کے ساتھ قائم کردہ بینڈ کی مرکزی گلوکارہ تھیں۔اوپرا ونفرے،انجیلابیسٹ اور مک جیگر جیسے مشہورشخصیات نے ٹینا ٹرنر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ٹیناٹرنر نے مک جیگر جیسی عالمی شہرت یافتہ شخصیت کو ڈانس سکھایا تھا، مک جیگر نے ٹینا ٹرنر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر معمولی پرفامر اور گلوکارہ تھیں۔مک جیگر نے بتایا کہ جب وہ کمسن تھے تو ٹینا ٹرنر نے ان کی بے حد مدد کی تھی جو وہ کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے۔
اس کے علاوہ دنیا کے معروف فیشن ڈیزائنر جو جیو آمانی نے کہا کہ توانائی سے بھرپور ٹیناٹرنر کا میوزک ہمیشہ زندہ رہےگا،انہیں فخر ہے کہ انہیں کئی بارٹینا ٹرنر کا لباس تیار کرنے کا موقع ملا۔