پریانکا چوپڑا کا بھارتی پروڈیوسر کی جانب سے جسم عیاں کرنے کے مطالبے کا انکشاف
سابق مس ورلڈ اور بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا کہ کیریئر کے آغاز میں شوٹنگ کے دوران طے شدہ معاملات سے ہٹ کر فلم ساز نے زیر جامہ دکھانے کا مطالبہ کیا جس پر غصے میں فلم ادھوری چھوڑ دی تھی
معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ فلمی سفر کے ابتدائی کیریئر کے دوران ایک فلم پروڈیوسر کی سین کے دوران زیر جامہ دکھانے کی فرمائش پر غصے میں فلم ادھوری چھوڑ دی تھی ۔
فیشن میگزین "دی زوئی رپورٹ” کو دیئے انٹرویو میں سابق مس ورلڈ اور معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ ابتدائی کیریئر میں فلم ساز نے زیر جامہ دکھانے کی فرمائش کی ۔
یہ بھی پڑھیے
کانز فلم فیسٹول میں بہترین و بدترین فیشن انداز؛ سعودی ماڈل امیرہ الزہیر بھی شریک
سابق مس ورلڈ اور امریکی اداکار نک جونس کی اہلیہ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ کیریئر کے آغاز میں شوٹنگ کے دوران اچانک پروڈیوسر نے مطالبہ کیا کہ مجھے اپنا زیر جامہ بھی دکھانا ہے ۔
خوبرو اداکارہ نے کہاکہ فلم کی شوٹنگ کے دوران بھارتی فلم پروڈیوسر میرا زیر جامہ دیکھنا چاہتے تھے تاہم میں نے انکار کرتے ہوئے وصول شدہ رقم واپس کی اور فلم اسے الگ ہوگئی ۔
پریانکا نے کہا کہ 2002 یا 2003 کی بات ہوگی جب نئی نئی بالی وڈ میں آئی تھی۔ اس دوران ایک فلم کے رومانوی سین میں پروڈیوسر نے اچانک ہی زیر جامہ دکھانے کا مطالبہ کردیا ۔
نک جونس کی اہلیہ نے کہا کہ شوٹنگ ہونے کے بعد فلم ساز نے اچانک مطالبہ کیا کہ مناظر میں پریانکا چوپڑا کا زیر جامہ دکھایا جائے، ورنہ شائقین مذکورہ فلم دیکھنے نہیں آئے گے ۔
یہ بھی پڑھیے
کانز فلم فیسٹیول جانی ڈیپ کا پرتپاک استقبال؛ مداحوں نے نئی فلم پر بھرپور داد بھی دی
پریانکا چوپڑا نے بتایاکہ فلم ساز نے میرے اسٹائلسٹ کو ہدایات دیں کہ وہ اداکارہ کو بولیں کہ شوٹنگ کے دوران وہ اپنا زیر جامہ بھی دکھائیں اور اپنے جسم کو لباس سے عیاں کریں۔
اداکارہ نے کہا کہ مذکورہ رومانوی سین ہیرو کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر شوٹ ہورہے تھے جبکہ زیر جامہ دکھانے کا معاملہ طے نہیں تھا مگر اچانک سے ایسامطالبہ کردیا گیا تھا ۔
سابق مس ورلڈ نے کہا کہ طے شدہ سین سے ہٹ کر نامناسب مطالبے پر حیرانگی ہوئی جس پر میں نے فلم ادھوری چھوڑ دی اور وصول شدہ پوری رقم پروڈیوسر کو واپس کردی ۔
فیشن میگزین "دی زوئی رپورٹ” کو دیئے انٹرویو میں انکشاف کرنے کے باوجود بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مذکورہ فلم ساز کا نام بتانے سے گریز کیا اور نہ فلم کا نام بتایا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
مس ورلڈ بنی تو شوہر نک جونس صرف 7 برس کے تھے، پریانکا چوپڑا
یاد رہے کہ 2000 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی بھارتی حسینہ پریانکا چوپڑا نے 2019 میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی اور وہ بھارت سے امریکا شفٹ ہوگئیں۔
امریکا منتقلی اور وہاں میڈیا کو دئیے گئے انٹرویوز کے دوران پریانکا چوپڑا ماضی میں بھی بولی وڈ انڈسٹری سے متعلق کئی انکشافات کرچکی ہیں جبکہ اب انہوں نے زیر جامہ کا انکشاف کیا ۔