فواد خان کی فلم منی بیک گارنٹی نے دنیا بھر سے 25 کروڑ روپے سمیٹ لیے
فلم منی بیک گارنٹی عید الطفر پر سنیما گھروں کی زینت بنی تھی۔اس فلم کے ذریعے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم اور ان کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ شنیرا اکرم نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار فواد خان کی فلم منی بیک گارنٹی نے دنیا بھر سے 25 کروڑ روپے سمیٹ لیے۔
فلم منی بیک گارنٹی عید الطفر پر سنیما گھروں کی زینت بنی تھی۔اس فلم کے ذریعے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم اور ان کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ شنیرا اکرم نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فلم منی بیک گارنٹی پاکستان کے موجودہ حالات پر طنز ہے، شنیرا اکرم
مزاح اور ایکشن سے بھرپور فلم منی بیک گارنٹی کا ٹریلر ناظرین کو بھاگیا
ایکشن کامیڈی فلم’منی بیک گارنٹی‘معروف مزاح نگار فیصل قریشی کی تحریر کردہ ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بھی انہوں نے ہی انجام دیے ہیں۔
View this post on Instagram
فلم میں سپر اسٹار فواد خان،کرن ملک،شایان خان، مرحوم احمد بلال،وسیم اکرم، شنیرا اکرم، ہرا مانی، عائشہ عمر، میکال ذوالفقار، جاوید شیخ ،حنا دلپذیر،افضل خان عرف جان ریمبو،علی سفینا،عدنان جعفر، مانی،گوہر رشید، شفاعت علی اور دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
فواد خان کی ذاتی زندگی کی بات کی جائے تو وہ ان دنون اپنی فیشن ڈیزائنر اہلیہ کی صدف فواد کی 40 ویں سالگرہ منانے کیلیے قریبی دوستوں کے ساتھ تھائی لینڈ میں موجود ہیں۔
View this post on Instagram
فواد خان کے قریبی دوست معروف اداکار،گلوکار، پروڈیوسر اور میزبان احمد علی بٹ اور ان کی اہلیہ بھی صدف فواد کی سالگرہ منانے کیلیے تھائی لینڈ میں موجود ہیں اور انہوں نے صدف کی سالگرہ کی تصاویرشیئر کرتےہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔