دیپک پروانی اوردیگرشوبز شخصیات پی ٹی آئی سے روا سلوک پر افسردہ

یہ ملک اب ایماندار اور محنتی لوگوں کیلیے نہیں رہا، دیپک پروانی: ازیکا ڈینیئل کا اسد عمر کو عمران خان کیساتھ ثابت قدم رہنے کا مشورہ: فیوچر ٹینس پڑھتے وقت اندازہ نہیں تھا کہ فیوچر اتنا ٹینس ہوگا، محب مرزا: ہم دیکھیں گے، نبیل قریشی

معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی سمیت شوبز انڈسٹری کئی نمایاں شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر افسردگی کااظہار کیا ہے۔

اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری کے عہدے اورکور کمیٹی سے مستعفی ہونے والےسینئر رہنما اسد عمر کو ثابت  قدم رہنے کا مشورہ دیدیا۔

یہ بھی  پڑھیے

شوبز شخصیات کی جانب سے تحریک انصاف کی حمایت کا سلسلہ جاری

وینا ملک نے عمران خان کو اگلا وزیراعظم قرار دے دیا

فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی تحریک انصاف کیخلاف جاری ریاستی  جبر پر ان دنوں شدید صدمے کے عالم میں ہیں۔

دیپک پروانی نے گزشتہ روز اپنے  ٹوئٹ میں لکھاکہ”اس ملک میں اب  ایماندار،محنتی اور اپنی رائے رکھنے والے افراد کیلیے کوئی جگہ نہیں رہی“۔

اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے جبری طلاق کا ہیش ٹیگ  استعمال کرتے ہوئے اسد عمر کو مخاطب کیا اور ان سے پارٹی نہ چھوڑنے کی استدعاکرتے ہوئے عمران خان کے  ساتھ ثابت  قدم رہنے  کا مشورہ دیا۔

اداکار محب  مرزانے موجودہ صورتحال پر مزاح سے بھرپور طنز کرتے ہوئے لکھاکہ بچپن میں فیوچر ٹینس پڑھتے ہوئے سوچا نہیں تھا کہ فیوچر اتنا ٹینس ہوگا۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے  معروف ہدایت کار نبیل قریشی نے موجودہ صورتحال فیض احمد فیض کی انقلابی کا مصرع”ہم دیکھیں گے“ٹوئٹ  کیا۔

متعلقہ تحاریر