شاہ رخ، دیپیکا اور سلمان، قطرینہ کس فلم کی شوٹنگ شروع کرنے جارہے ہیں؟

بالی ووڈ کی خبروں پر نظر رکھنے والے میگزین فلم فیئر نے دعویٰ کیا ہےکہ دونوں جوڑیاں آئندہ سال ایک نئی فلم کی عکس بندی شروع کرنے جارہی ہیں۔

فلم ’پٹھان‘ کی بے مثال کامیابی کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی کامیاب ترین جوڑی سلمان خان اور قطرینہ کیف کی خوبصورت جوڑی کے ساتھ جلد ایک نئی سپر ہٹ فلم میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے نظر آئے گی۔

بالی ووڈ کی خبروں پر نظررکھنےوالےمیگزین فلم فیئر نے دعویٰ کیا ہےکہ دونوں جوڑیاں آئندہ سال ایک نئی فلم کی عکس بندی شروع کرنے جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پٹھان نے باہوبلی 2 کو بھی پچھاڑدیا، سب سے بڑی ہندی فلم بن گئی

شاہ رخ خان کی’پٹھان‘ بنگلادیش میں ریلیز ہونے والی پہلی ہندی فلم

 

فلم فیئر نے اپنے ٹوئٹ میں رپورٹس کے  حوالے سے دعویٰ کیا ہے  کہ دیپیکا پڈوکون اور قطرینہ کیف جنوری 2014 سےشاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم ‘TigerVsPathan’کی عکس بندی شروع کرنےجارہی ہیں۔

رواں سال  بھارت کے یوم جمہوریہ پر  عالمی سطح  پر  سنیما گھروں کی زینت بننے والی پٹھان کو بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے کامیاب فلم  ہونے کا اعزاز  حاصل ہے۔

فلم پٹھان نے دنیابھر سے  10ارب 52کروڑ85 لاکھ  سے زائد بھارتی روپے سمیٹےہیں، جس میں بھارت  سے یہ فلم 6 ارب58 کروڑ65لاکھ روپے  کمانے میں کامیاب رہی  ۔

فلم میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ  سلمان خان نے بطور مہمان اداکار اپنے  مشہورترین کردار ٹائیگر  کے روپے  میں مختصر  کردار اداکیا تھا تاہم نئی فلم میں وہ باضابطہ طور پر پٹھان کے مدمقابل نظر  آئیں گے۔

متعلقہ تحاریر