پاکستانی کھلاڑی اور مشہورشخصیات تھائی لینڈ میں کیا کررہی ہیں؟

سوشل میڈیا پاکستانی ستاروں کی تھائی لینڈ میں موجودگی کے دوران لی گئی تصاویر سے بھرا پڑا ہے۔

شعیب ملک،عبدالرزاق،سہیل تنویراوریاسر شاہ سمیت پاکستان کے کئی کرکٹرز اورمشہور شخصیات ان دنوں  تھائی لینڈ میں موج مستی میں مصروف ہیں۔

سوشل میڈیا پاکستانی ستاروں کی تھائی لینڈ میں موجودگی کے دوران لی گئی تصاویر سے بھرا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نفیس اور انکے شوہر بھی رئیلٹی شو دی الٹی میٹ مقابلہ کا حصہ ہیں؟

اے آر وائے کا کرکٹ اسٹار پر مشتمل انوکھا گیم شو دی الٹیمیٹ مقابلہ کب آن ایئر ہوگا؟

نجی ٹیلی وژن چینل اے آر وائی نیوز اپنے ریئلٹی  گیم شو”دی الٹی میٹ مقابلہ2“ شروع کرنے جارہا ہے جس کی عکس بندی ان دنوں تھائی لینڈمیں جاری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MM (@michellemumtaz)

اداکار عمر عالم خان،جنید نیازی،اداکارہ مشعل ممتاز،باکسر محمد وسیم  بھی پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ دی الٹی میٹ مقابلہ سیزن 2 کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔ادکار عمر عالم خان اور مشعل ممتاز  نے تھائی لینڈ میں جاری سرگرمیوں کی کئی وڈیوزاور تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by MM (@michellemumtaz)

الٹی میٹ مقابلہ کا پہلا سیزن گزشتہ سال اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہواتھا۔ جس کی میزبانی کے فرائض پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  شعیب ملک نے انجام دیے تھے جبکہ کامران اکمل، اعظم خان،فواد عالم، سعید اجمل، عماد وسیم،اداکارہ مریم نفیس انکے شوہر اوردیگر  نے شرکت کی تھی جبکہ اداکار حماد شعیب اور فائزہ کی جوڑی  سیزن ون کی فاتح قرار پائی تھی۔

متعلقہ تحاریر