کنزیٰ ہاشمی مشہور بھارتی اداکار کرن واہی کے مدمقابل جلوہ گر ہونگی؟
کنزہ ہاشمی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں مبینہ طور پر بھارتی اداکار کے ساتھ سیٹ پر اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کنزیٰ ہاشمی بھارتی ٹی وی ڈراموں کے مشہور اداکار کرن واہی کے ساتھ اسکرین کرنے جارہی ہیں؟
کنزہ ہاشمی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں مبینہ طور پر بھارتی اداکار کے ساتھ سیٹ پر اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی کھلاڑی اور مشہورشخصیات تھائی لینڈ میں کیا کررہی ہیں؟
عامر خان جلد بیٹی کی ہم عمر فاطمہ ثناشیخ سے شادی کرنے والے ہیں؟
ان تصاویر کو دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ کنزہ ہاشمی بھارتی اداکار کرن واہی کے ساتھ کسی پراجیکٹ کا حصہ ہیں اور جلد دونوں اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔
View this post on Instagram
کرن واہی نےبھی انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کےمدمقابل اداکارہ کا چہرہ واضح نہیں ہے صرف بال اور چہرے کا کچھ حصہ نظرآرہا ہے جبکہ پس منظر میں کرن واہی پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کی مشہور نظم مجھ سے پہلی سی محبت پڑھ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
تاہم کرن نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ویسے آپ لوگ انہیں جانتے ہیں‘۔اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے بھی یہی اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی ہیں۔