انڈین اداکارہ کرینہ کپور موناکو میں ایف ون گراں پری میں شرکت کریں گی؟
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کی اہلیہ کا گراں پری 2023 میں شرکت کا امکان ہے۔ یہ تقریب 28 مئی 2023 کو موناکو میں ہوگی۔
کپور خاندان کی بیٹی اور اداکار سیف علی خان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور موناکو میں ہونے والی فارمولا ون گراں پری میں شرکت کی تیاری کررہی ہیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق کرینہ کپور خان فارمولا ون گراں پری 2023 میں ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔ اداکارہ 28 مئی کو ہونے والی تقریب میں دکھائی دیں گی۔ گراں پری کا انعقاد یورپ کے شہر موناکو میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
انڈین اداکارہ کرینہ کپور موناکو میں ایف ون گراں پری میں شرکت کریں گی؟
کنزیٰ ہاشمی مشہور بھارتی اداکار کرن واہی کے مدمقابل جلوہ گر ہونگی؟
انڈیا ٹوڈے انٹرٹینمنٹ کی رپورٹ کے مطابق موناکو میں گراں پری کے لیے دنیا بھر سے مشہور شخصیات جمع ہو رہی ہیں، ماضی میں جسٹن بیبر، بیلا حدید، اور کرسٹیانو رونالڈو جیسے بین الاقوامی ستاروں نے اس تقریب میں شرکت کی تھی۔
#KareenaKapoor is all set to attend the F1 Grand Prix in Monaco. She will join the likes of #JustinBieber and #ChristianoRonaldo who graced the races in the past.❤️✨ pic.twitter.com/UJqikrUQKO
— Filmfare (@filmfare) May 26, 2023
انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس سال توقع کی جارہی ہے کہ اداکارہ کرینہ کپور خان یورپ میں ہونے والے گراں پری میں ڈیبیو کریں گی۔
رپورٹ کے مطابق فارمولا ون موناکو گراں پری 2023 جمعہ 26 مئی سے اتوار 28 مئی تک منعقد کی جائے گی۔ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کی موناکو میں F1 گراں پری میں شرکت کے لیے دی کریو کی شوٹنگ سے وقفہ لینے کی توقع ہے۔ ایونٹ میں یہ ان کی پہلی شرکت ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق، کرینہ کپور 27 مئی کو موناکو میں ہونے والی پریکٹس ریس میں شرکت کریں گی اور جی پی ڈرائیوروں سے بات کریں گی۔ موناکو گراں پری نومبر میں ابوظہبی میں سیزن کے اختتامی ایونٹ سے پہلے 2023 فارمولا ون شیڈول کی 23 ریسوں میں سے ایک ہے۔
فارمولا ون کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق "پرنسپلٹی میں پریکٹس کا افتتاحی دن 26 مئی کو ہوگا، اس کے بعد 27 مئی کو کوالیفائنگ ڈے ہوگا اور آخر کار گراں پری 28 مئی کو ہوگا۔”