ہالی ووڈکے لیجنڈری اداکار آرنلڈ شیوارزنیگر نے پاکستانیوں کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

ہالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار آرنلڈ شیوارزنیگر نے پاکستانی پرستاروں کا شکریہ ادا کیا ہےجس کی وجہ نیٹ فلکس کی نئی سیریز بنی ہےجسے پاکستانیوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
آرنلڈ شیوازینگر نے اپنی نئی ویب سیریز کو سب سے زیادہ سراہے جانے پریوکرین کے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا تھا جس پر پاکستانی مداح نے اسکرین شاٹ کے ساتھ سینئر اداکار کو توجہ دلائی کہ پاکستان میں بھی ان کی سیریز پہلے نمبرپر ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ملکہ راک اینڈ رول ٹینا ٹرنر 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
ایپل ٹی وی کی نئی سیریز میں پاکستانی وژول آرٹسٹ عزمی شہزاد کا کام بھی شامل
آرنلڈ شیوارزنیگر نے پاکستانی صارف کی نشاندہی پر خصوصی ٹوئٹ کرکے پاکستانیوں کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے لکھا”میرے پاکستانی پرستاروں ، آپ کا شکریہ“۔
Thank you to my fans in Pakistan! 🇵🇰 https://t.co/EhILLlq4Jt
— Arnold (@Schwarzenegger) May 27, 2023
نیٹ فلکس کی نئی ویب سیریز میں اداکار ایک سی آئی اے ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں جنہیں ان کا ہینڈلر ’ 65 سال کی عمر میں دنیا کا سب سے تیز طرارسفید فام‘ قرار دیتا ہے۔واضح رہے کہ حقیقی زندگی میں آرنلڈ شیوارزنیگر 75بہاریں دیکھ چکے ہیں تاہم ’فوبر‘ ان کے کیریئر کی سب سے پہلی ٹی وی سیریز ہے۔









