برطانوی ٹک ٹاکر جیا خان نے عمران خان کی چوتھی بیوی بننے کی خواہش ظاہر کردی

عمران خان نے پہلے جمائما پھر انتہائی گلیمرس صحافی اور پھر ایک انتہائی مذہبی خاتون سے شادی کی ، اب انہیں ایک شرارتی بیوی ملنی چاہیے ، اس لیے میں بشریٰ بی بی سے شادی تڑوا کران کی چوتھی بیوی بننا چاہتی ہوں، خاتون ٹک ٹاکر کی صحافیوں سے گفتگو

برطانوی ٹک ٹاکر جیا خان نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خا ن کی چوتھی بیوی بننے کی خواہش ظاہر کردی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ عمران خان کو شرارتی بیوی ملنی چاہیے ، اس لیے وہ بشریٰ بی بی سے شادی تڑوا کران کی چوتھی بیوی بننا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے کھڑی ہونے والی حکومت کبھی مضبوط نہیں ہوسکتی، عمران خان

شہریار آفریدی اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

لندن میں ابرارالحق کے کنسرٹ کے دوران صحافیوں سے گفتگو  میں  جیا خان کہا کہ مس برطانیہ جیا خان عمران خان کی چوتھی بیوی  ہوگی، پاکستان بہت ترقی کرے گا، میں اپنے سارے پاؤنڈز پاکستان لے جاؤں گی۔

صحافی نے تبصرہ کیا کہ  عمران خان خوش خرم شادی شدہ زندگی گزاررہے ہیں  ، وہ اپنی بیوی سے بہت زیادہ منسلک ہیں۔اس پر جیا خان نے کہاکہ عمران خان کی شادی توڑنی ہے۔

خاتون نے اپنی بات کی توجیح پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پہلے جمائما سےشادی کی ، پھر بہت ہی  خوبصورت اورگلیمرس صحافی سے شادی کی اور اب انتہائی مذہبی خاتون ان کی بیوی ہیں، لہٰذا اب ان کی زندگی میں کچھ وقفہ ہونا چاہیے،انہیں ایک شرارتی بیوی چاہیے۔

صحافی نے رائے دی کہ وہ(عمران خان) اپنی زندگی گزارچکے ہیں اور 70 سال سے زئد العمر ہیں۔جیا خان نے کہا کہ ہرانسان کوتفریح کی ضرورت ہوتی ہے،میرے لیے عمر کوئی معنی نہیں رکھتی، مجھے 70 سال سے زائد عمر کے افرادپسند ہیں۔

خاتون ٹک ٹاکر نے کہا کہ یوکے میں میرے لیے رشتوں کی لائن لگی ہوئی ہے لیکن میں ابھی تک سنگل ہوں کیوں کہ میں نے صرف عمران خان سے شادی کرنی ہے ، اگر عمران خان مجھ سے شادی کرلیں تو ہم دونوں ایک اچھی زندگی گزار سکتے ہیں۔

جیا خان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک بہادر آدمی ہیں، میں 2 سال سے ان کی محبت میں گرفتار ہوں ۔عمران خان کی بشریٰ بی بی سے محبت کے سوال پر جیا خان نے کہا کہ ہر مرد کسی دوسری عورت کے آنے سے پہلے ایسی ہی باتیں کرتا ہے، مجھ سے ملنے کے بعد ان کی سوچ بدل جائے گی۔

متعلقہ تحاریر