احسن خان کو صبا قمر کے سامنے کونسی حرکت مہنگی پڑگئی؟

اداکار اپنی دوست اداکارہ سے ملنے خصوصی طور پر کراچی سے لاہور گئے تھے، گاڑی میں سفر کے دوران ایک حرکت پر شرمندگی اٹھانا پڑگئی۔

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے خوبرو اداکار احسن خان اپنی دوست اور ورسٹائل اداکارہ صبا قمر سے ملاقات کیلیے خصوصی طور پر کراچی سےلاہور گئے مگر اداکارہ کے سامنے ایک حرکت کرنا انہیں مہنگا پڑگیا۔

احسن خان کی صبا قمر کی گاڑی میں بنائی گئی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے

عائشہ عمر لنکن جزائر میں آلودگی سے پاک 15 دن گزارنے کےبعد لوٹ  آئیں

فیشن شو  کے دوران ماڈلز میں جھگڑا، نمرہ جیکب کا حسنین لہری پر ہاتھ اٹھانے کا الزام

صباقمر کی جانب  سے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی گئی وڈیو میں دیکھا  جاسکتا ہے کہ احسن خان صبا قمر کے ساتھ  گاڑی کی اگلی  نشست  پر بیٹھے  ہوئے ہیں گوکہ صبا قمر کیمرا پکڑنے کےباعث وڈیو میں نظر نہیں آرہیں تاہم ان کی آوازسنی جاسکتی ہے۔

صبا قمر نے وڈیو کی ابتدا میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ”دیکھیں لاہور میں کون ہے؟“۔ اس پر احسن نے ویپر سے کچھ بھرنے کے بعد منہ سے دھواں اگلتے ہوئے کہا کہ” خاص طور پر صبا قمر سے ملنے کراچی آیا ہوں“۔

اس موقع پر صبا قمر نے ویپر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے احسن سے کہا کہ” کیا  تم اسے پروموٹ کررہے ہو؟“۔اس پر احسن خان نے جھینپتے ہوئے  کہا کہ” قطعاً نہیں، پتہ نہیں یہ توکسی اور کاہے گاڑی میں پڑا ہوا تھا“۔

متعلقہ تحاریر