عمران عباس نے لائیو شو میں صنم جنگ کو باڈی شیمنگ کا نشانہ بناڈالا

اداکارہ صنم جنگ نے گزشتہ دنوں سما ٹی وی کےمارننگ شو”صبح کا سما“میں شرکت کی تھی، اداکار نے صنم جنگ کو امریکا سے واپسی پر وزن میں 10 کلو کمی کا مشورہ دیدیا۔

اداکار عمران عباس نے لائیو شو کے دوران ساتھی اداکارہ صنم جنگ کو باڈی شیمنگ کا نشانہ بناڈالا۔

اداکارہ صنم جنگ نے گزشتہ دنوں سما ٹی وی کےمارننگ شو”صبح کا سما“میں شرکت کی تھی۔

یہ پڑھیے

احسن خان کو صبا قمر کے سامنے کونسی حرکت مہنگی پڑگئی؟

ترک اداکارہ گلسم علی پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کے حسن کی معترف

مارننگ شو کی میزبان مدیحہ نقوی نے پروگرام میں  صنم جنگ کے دوست اداکار عمران عباس کو لائیوفون کال پر لیا۔میزبان نے عمران عباس سے کہا کہ وہ امریکا جانے سےقبل صنم جنگ  کو کیا مشورہ دینا چاہیں گے؟

عمران عباس  نے کہاکہ”امریکا سے واپس آنا تو 10 کلو کم کرکے واپس آنا“۔اداکار کی اس مضحکہ خیز گفتگوپر میزبان مدیحہ نقوی حیران رہ گئیں جبکہ صنم جنگ نے ناگوار ہنسی کے ذریعے صورتحال کو سنبھالا۔

اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے  کہاکہ”میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ صنم اپنی دنیا میں اتنی مست لڑکی ہے کہ اسےکوئی فکر نہیں ہوتی کہ اسے جوکرنا ہے وہ کرنا ہے، یہ اپنی مرضی سے مصنوعات کا انتخاب کرتی ہے، اپنی مرضی سے اشتہارات کا انتخاب کرتی ہے،اسکو  اتنی آفرز ہوتی ہیں لیکن یہ رات کو 3 بجے فون کرکے پوچھتی عمران مجھے فلاں چیز کی آفر ہوئی ہے، کروں یا نہ کروں ؟ یار اتنے پیسے دے رہے ہیں“۔

متعلقہ تحاریر