اداکارہ ثنا نواز نے پیار کے مقابلے میں پیسے کا انتخاب کرلیا

میں نے توحال ہی میں خواتین سے کہا تھا کہ مرد وفادار نہیں ہوتے،صرف امیروں سے شادی کریں، اداکارہ کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا نواز سابقہ شوہر فخر جعفری سے علیحدگی کے بعد پیار پرپیسے کو ترجیح دینے کی قائل ہوگئی ہیں۔

اداکارہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران ایک سوال پر کہا کہ وہ پیارکے مقابلے  میں پیسے کو ترجیح دیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ ثنا نے شادی کے 14 سال بعد شوہر فخر جعفری سے راستے جداکرلیے

اللہ کبھی دو اچھے لوگوں کو الگ نہیں کرتا جب تک ایک منافق نہ ہو، اداکارہ ثنا

نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان عائشہ جہانزیب  نے اداکارہ سے سوال کیا کہ”پیار یا پیسہ؟“۔اداکارہ نے طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ منہ بناتے ہوئے کہاکہ ”پیسہ،،، پیسہ ، پیسہ او رپیسہ، اس کے بنا پیار بھی نہیں چل سکتا“۔

میزبان نے سوال کیا کہ مطلب پہلی ترجیح پیسہ ہے ؟ لیکن دس سال پہلے تو  ایسا نہیں تھا۔اداکارہ نے کہاکہ ” نہیں تب بھی میرے پاس پیسہ ہی تھا، اپنا ہی پیسہ کہہ رہی ہوں ،کسی اور کا نہیں  کہہ رہی،تب بھی میرے پاس اپنا ہی پیسہ تھا،اپنا ہی پیسہ کسی اور کا پیسہ نہیں “۔

میزبان نے پھر سوال دہرایا کہ”اگر انتخاب کرنا پڑے تو پیار ہوگا یا پیسہ؟“۔اداکارہ ثنا نے کہاکہ”دیکھیں ، میں نے توحال ہی میں خواتین سے کہا تھا کہ مرد وفادار نہیں ہوتے،صرف امیروں سے شادی کریں“۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ”میں یہ نہیں کہتی کہ خدانخواستہ اگر کوئی غریب بندہ آپ سے پیار کرتا ہے تو اس سے شادی نہ کریں لیکن اگر پیسے نہیں ہوں گے تو یقینی ہے کہ سب ختم ہوجائےگا“۔

متعلقہ تحاریر