سہیل احمد نے بلی پر فقرہ کس کر جشن جون ایلیا کو کشت زعفران بنادیا

بلی آزاد پھر رہی ہے لگتا ہے اس نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے،سینئر اداکار کے طنزیہ جملے پر شرکا ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے، وڈیو وائرل

پاکستان ڈرامہ اور اسٹیج انڈسٹری کے سینئر اداکار سہیل احمد طنز و مزاح سے بھرپور گفتگو میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے۔

لاہور  کے الحمراآرٹس کونسل میں جاری جشن جون ایلیا میں حالات  حاضرہ متعلق سہیل احمد  کے ایک طنزیہ فقرے نے محفل کو کشے زعفران بنادیا۔

یہ بھی پڑھیے

دنانیر نے”محبت گمشدہ میری“ کا ایک منظر عکس بند کرانے کیلیے کیا کچھ برداشت کیا؟

اداکارہ ثنا نواز نے پیار کے مقابلے میں پیسے کا انتخاب کرلیا

اداکارسہیل احمد جشن جون ایلیا کےدوران منعقدہ ایک نشست میں میزبان گفتگو کرتے رہے تھے کہ اس دوران ایک بلی اسٹیج پر آئی اور بے نیازی سے  مٹر گشت کرتے ہوئے سہیل احمد کی نشست کے نیچے گزر گئی۔

اس موقع پر سینئر اداکار نے اپنے حس مزاح کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے برجستہ جملہ اچھال دیا جس نے محفل کو  ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہونے پر مجبور کردیا۔

اداکار نے کہاکہ”میرا خیال ہے یہ بلی آزاد پھررہی ہے، اس نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے“۔سینئر اداکار کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور اب تک اسے 51 ہزار 800 سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

متعلقہ تحاریر