عمران خان دوبارہ آئیں نہ آئیں ان سے محبت کم نہیں ہوسکتی، نازش جہانگیر
سیاست اور ملک چلانے کیلیے دماغ چاہیے، موجودہ حکمران بدلے کی آگ میں جل رہے ہیں، مجھے اور والدہ کو بینظیر بہت پسند تھیں،اداکارہ نے بلاول کو پسند کرنے کے سوال پر توبہ کرلی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ عمران خان دوبارہ آئیں نہ آئیں ان سے محبت کم نہیں ہوسکتی، جب تک وہ زندہ ہیں تب تک ان سے محبت ہے ، اللہ انہیں زندگی دے، تب بھی ان سے محبت ہے۔
اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامے کے سیٹ پر بھی لوگ انہیں کہتے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کی سپورٹر ہیں اور رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ نازش جہانگیر نے عمران خان کو ریڈ لائن قرار دیدیا
ہانیہ عامر کے بعد نازش جہانگیر بھی مہاسوں پر تنقید پر بھڑک گئیں
اداکارہ نازش جہانگیر نے گزشتہ دنوں معروف یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی ۔اس موقع پر میزبان نے سوال کیا کہ عمران خان سے ابھی بھی اتنی محبت ہے یا تھوڑی کم ہوئی ہے۔
اداکارہ نے کہا ہے کہ”نہیں نہیں ہونہیں سکتی، وہ چاہیں آئیں نہ آئیں ۔ وہ زندہ ہیں تب تک ان سے محبت ہے،اللہ انہیں زندگی دے، تب بھی ان سے محبت ہے“۔
اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ عمران خان کی اندھی پیروکارنہیں ہیں یا جن ناموں سے ان کے پیروکاروں کو پکاراجاتا ہے وہ ان میں سے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خان صاحب کوئی غلطی کرتے ہیں تو وہ کہتی ہیں کہ دوسرے بھی تو غلطیاں کرتے ہیں لیکن وہ واحد بندہ ہے جو ڈٹا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان ڈٹے رہے ، کھڑے رہے،انہیں کیا کیا آفرز نہیں کی گئیں، وہ چاہتے تو وہ بھی جاسکتے تھے۔انہوں نے کہاکہ اس سب کے بعد بھی ،اتنی عمرمیں جو شخص ڈٹا ہوا ہے اور اتنی چیزوں کے بعد بھی جوون مین آرمی بنا ہوا ہے،اس کی عزت کرنی چاہیے۔
اداکارہ نے کہاکہ”مجھے یہ نہیں ہے کہ خان صاحب ہی وزیراعظم آئیں گے، ٹھیک ہے اگر وہ آجائیں تو ملک سنبھال لیں گےلیکن اگر وہ نہ آئیں توجو بھی ہے وہ ملک سنبھال لے“۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں اوران کی والدہ کو شہید بینظیر بھٹو سے بہت پیار تھا،ان کے گھر میں بینظیر بھٹو کی بڑے سائز کی تصویر لگی ہوئی تھی اور جب ان کی موت کی خبر آئی تھی توان کی والدہ کو صدمے کی وجہ سے اسپتال لے جانا پڑا تھا“۔
نادر شرارتی سوال کیا کہ اگرسلسلے کے مطابق چلا جائے تو بی بی کے بعد آپ کا کر ش تو بلاول کو بنناتھا۔اس پر اداکارہ نے کہاکہ”نہیں نہیں ، اللہ نہ کرے، کیا ہوگیا ہے آپ کو،میرے اچھے دن چل رہے ہیں،اللہ رحم کردے مجھ پر،میرے اچھے دن چل رہے ہیں“۔
نادرعلی نے اداکارہ کی رائے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی رائے سے اتفاق نہیں کرتے،ہینڈسم تو بلاول بھی ہیں۔ادکارہ نے کہاکہ سیاست اورملک چلانے کا خوبصورتی سے کوئی تعلق نہیں ہے،اس کیلیے دماغ چاہیے،پتہ نہیں یہ کہنا ٹھیک ہے یا نہیں لیکن موجودہ حکمرانوں کے پاس دماغ نہیں ہے ، وہ بدلے کی آگ میں جل رہے ہیں“۔