بلال مقصود نے دیرینہ منصوبے”پکے دوست“پر کام شروع کردیا
پکے دوست پتلی تماشہ طرز کی ایک میوزیکل سیریز ہے،بلال مقصود نے اس سیریز کے ایک کردار کے تعارف کے ساتھ کچھ دیگر تفصیلات بھی انسٹاگرام پوسٹ میں شیئر کی ہیں۔

پاکستان میوزک انڈسٹری کے باصلاحیت گلوکار و موسیقار بلال مقصود نے اپنے خوابوں کے منصوبے”پکے دوست“ میوزیکل سیریزپر کام شروع کردیا ۔
پکے دوست پتلی تماشہ طرز کی ایک میوزیکل سیریز ہے،بلال مقصود نے اس سیریز کے ایک کردار کے تعارف کے ساتھ کچھ دیگر تفصیلات بھی انسٹاگرام پوسٹ میں شیئر کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان دوبارہ آئیں نہ آئیں ان سے محبت کم نہیں ہوسکتی، نازش جہانگیر
سہیل احمد نے بلی پر فقرہ کس کر جشن جون ایلیا کو کشت زعفران بنادیا
بلال نے پتلی تماشہ کے کردار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”متین سے ملیے،جو 6پکے دوستوں میں سے ایک ہے،موسیقی کا ایک خوبصورت سلسلہ انشاا للہ جلد آرہا ہے۔
View this post on Instagram
بلال نے اپنی پوسٹ میں پکے دوست، پپٹ شو،اردو گانے اور خوابوں کے منصوبے کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے ہیں جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے گانوں کا یہ سلسلہ پتلی تماشہ طرز کی وڈیوز پر مشتمل ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بلال مقصود نےبسکٹ بنانے والی ایک کمپنی کے اشتراک سے بچوں کی نظموں پر مشتمل میوزک وڈیوز کا سلسلہ پیش کیا تھا جو بچوں میں بے پناہ مقبول ہے۔









