اختر لاوا نےگلوکاری شروع کردی؟وڈیو وائرل

اختر لاوا کی یہ وڈیو اب تک 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھی جاچکی ہے۔

خود کولاہور کا پاوا کہلوانے والے اختر لاوا نے گلوکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا؟ اختر لاوا کی قوالوں  کے ساتھ گلوکاری کی وڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی۔

وڈیو میں قوالوں کے جھرمٹ میں موجود اخترلاوا اپنی بے سری گائیکی اور روایتی انداز میں سننے والوں کی سماعتوں پر ہتھوڑے برساتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور دا پاوا اختر لاوا پر شیر کا دھاوا

منفرد انداز سے شہرت پانے والا ‘لاہور دا پاوا اختر لاوا’

وڈیو میں قوال کورس”ٹوٹ  گئی  منجھی پے گیا پاوااختر  لاوا اخترلاوا“ جبکہ درمیان میں بیٹھے اختر لاوا اپنی صلاحیتوں کے جوہر بھی دکھارہے ہیں۔اخترلاوا کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے اب تک 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھاجاچکا ہے۔

واضح رہے کہ منفرد انداز کے مالک اخترلاوا لاہور کے سیاسی کارکن ہیں اور  بنیادی طور پر ان کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے،وہ تین مرتبہ کونسلر بھی منتخب ہوچکے ہیں اور ایم پی اے کے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔

سیاسی پس منظر رکھنے کے باوجود مزاحیہ ٹک ٹاک وڈیوز اخترلاوا کی وجہ شہرت بنیں جس کےبعد  کئی نامور یوٹیوبرز ان کے انٹرویوز کرچکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر