عرفان خان کی بیوہ پاکستانی ڈرامے ’تیرے بن‘ کی پرستار نکلیں
آئیفاایواراڈز میں عرفان خان کے بیٹے بابل خان کی والدہ کی پاکستانی ڈرامے کےلیے پسندیدگی کے بارے میں پرجوش انداز میں گفتگو کی وڈیو وائرل
بالی ووڈ کے مرحوم اداکار عرفان خان کی اہلیہ سوتاپا سکدر بھی پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’تیرے بن ‘ کی پرستار نکلیں۔
بالی ووڈ کے مشہور آئیفا ایوارڈز میں صحافی سے گفتگو کے دوران عرفان خان کے بیٹے اور اداکار بابل خان نے بتایا کہ ان کی والدہ پاکستانی سیریل دیکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ یمنیٰ زیدی عربی سپر ہیرو فلم میں جلوہ گر ہوں گی
اداکارہ یمنیٰ زیدی نے 101بخار میں کون سا یادگار منظر فلمبند کرایا؟
خاتون صحافی کے سوال پر بابل خان نے بتایا کہ ان کی والدہ پاکستانی ڈرامے دیکھتی ہیں جس پر خاتون صحافی نے لقمہ دیا کہ فواد خان اور ماہرہ خان کے ڈرامے؟
View this post on Instagram
اس پر بابل خان نے نفی میں سرہلاتے ہوئے ڈرامے کا نام یاد کرنے کی بہت کوشش کی لیکن یاد نہیں کرسکے اور اپنی والدہ کومدد کیلیے آواز دی۔
بعد ازاں سوتاپا سکدر نے اسکرین پر آکر بتایا کہ وہ ڈراما”تیرے بن“ دیکھتی ہیں۔
واضح رہے کہ ڈراما سیریل’ تیرے بن ‘ میں اداکار وہاج علی اوراداکارہ یمنیٰ زیدی نے مرتسم خان اور میرب کا مرکزی کردار اداکیا ہے۔اس ڈرامے کو پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبولیت حاصل ہے اور ڈرامے نے یوٹیوب مقبولیت کے تمام ریکارڈ پاش پاش کردیے ہیں۔