سوارا بھاسکر کے ہاں شادی کے 4 ماہ بعد ہی جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنےامید سے ہونے کی خوشخبری سنادی۔

رواں سال فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر اور ان کے سیاستدان شوہرفہد ضرار احمد  کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

سوارا بھاسکر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنےامید سے ہونے کی خوشخبری سنادی۔

یہ بھی پڑھیے

سوارا بھاسکر نے مسلمان سیاستدان فہد احمد سے شادی کرلی

سوارا بھاسکر کی شادی قانونی ہے اسلامی نہیں، اسلامی اسکالر کے ٹویٹ نے تنازع کھڑا دیا

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ”کبھی کبھی آپ کی تمام دعاؤں کا ایک ساتھ قبول ہوجاتی ہیں،فیض یاب، شکر گزار، پرجوش (اور بے خبر!)  جیسا کہ ہم ایک بالکل نئی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Swara Bhasker (@reallyswara)

جوڑی کو شوبزشخصیات اور پرستاروں کی بڑی تعداد نے مبارکباد اور نیک خواہشات سے نوازا ہے۔تاہم ایک صارف نے متنازع تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ کوطنز کا نشانہ بناڈالا۔خاتون  صارف نے لکھاکہ”جدید رشتوں کا نیا فیشن ہے، پہلے حاملہ ہو اور پھر شادی کرو،ا چھا ہے“۔

متعلقہ تحاریر