”آئی ٹو آئی“ والے طاہر شاہ نئے  دور کےآغاز کرنے کیلیے تیار

طاہر شاہ کی انتظامیہ کی جانب سے ان کے ٹوئٹر ہینڈل پر اینی میٹڈ وڈیو کے ساتھ ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طاہر  شاہ کے نئے دور کا آغاز  ہے، یہ کچھ بڑا ہے،منصوبے  کی  اپ ڈیٹ 10 جون کو جاری کی جائیں گی۔

مضحکہ خیز گلوکاری کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار طاہر شاہ نے اپنے عزائم کا اظہار کیا ہے۔

گلوکار 10 جون کو اپنے نئے منصوبے کی نقاب کشائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بے سُروں کےبادشاہ چاہت فتح علی خان کی سوشل میڈیا پر دھوم

سوشل میڈیا پر ’طاہرشاہ ٹو‘ کی انٹری؟

اپریل 2013میں اپنے پہلے گانے”آئی ٹو  آئی “کے ذریعے پاکستان سمیت سرحد پار بھی  بے انتہا مقبولیت حاصل کرنے  والے اداکار طاہر شاہ نے نئے منصوبے کے حوالے سے اپنے  عزائم کا اظہار کیا ہے۔

طاہرشاہ کی انتظامیہ کی جانب سے ان کے ٹوئٹر ہینڈل پر اینی میٹڈ وڈیو کے ساتھ ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طاہر  شاہ کے نئے دور کا آغاز  ہے، یہ کچھ بڑا ہے،منصوبے  کی  اپ ڈیٹ 10 جون کو جاری کی جائیں گی۔

صارفین  نےطاہر شاہ کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کے نئے عزائم کے بارے میں جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے  ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر