نصیر الدین شاہ نے پاکستان میں سندھی کی معدومیت کے بیان پر غلطی مان لی
سندھی زبان سے متعلق میرا بیان غلط تھا، اداکار کا اعتراف، یاسر نواز، دانش نواز اور منشا پاشا نے چاچا نصیر کی غلطی فہمی دور کرنے کیلیے سندھی بولی میں بیان جاری کردیا، اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ
سینئر بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کو پاکستان میں سندھ زبان معدوم ہونے سے متعلق اپنےبیان پرغلطی کا اعتراف کرلیا۔
سینئر اداکار نے برملا اقرار کیا ہے کہ پاکستان میں سندھی زبان نہ بولے جانے سے متعلق ان کا بیان غلط تھا۔ دوسری جانب سندھ سے تعلق رکھنے والے اداکار و ہدایت کار بھائیوں یاسر نواز، دانش نواز اور اداکارہ منشا پاشا نے سندھی بولی میں چاچا نصیر کیلیے بیان جاری کرکے ان کی غلط فہمی دور کردی۔ تینوں فنکاروں نے سندھی گلوکار ممتاز مولائی کے وائرل گیت پر ڈانس بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیے
کپل شرما نے عامرخان کے سامنے غلام علی کی غزل گاکر سماع باندھ دیا
عرفان خان کی بیوہ پاکستانی ڈرامے ’تیرے بن‘ کی پرستار نکلیں
گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نےکہا تھا کہ سندھی زبان اب پاکستان میں نہیں بولی جاتی۔ نصیرالدین شاہ کے بیان پران کوسوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔
نصیر الدین شاہ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ”ایسا لگتا ہے کہ میری حالیہ گفتگو پر دو مکمل طور پر غیر ضروری تنازعات کھڑے ہوگئے ہیں ۔ ایک پاکستان میں سندھی زبان سے متعلق میری غلط بیانی سے متعلق ہے، میں وہاں غلطی پر تھا“۔
سینئر اداکارنے کہاکہ”دوسرا تناز ع مراٹھی اور فارسی کے تعلق کے بارے میں میری بات پر سامنے آیا ہے“ ۔ انہوں نے کہاکہ”میرے درست الفاظ یہ تھے کہ’ مراٹھی میں بہت سےالفاظ فارسی کے ہیں‘۔ میرا مقصد مراٹھی زبان کو کم تر دکھانا نہیں تھا بلکہ یہ بتانا تھا کہ کس طرح تنوع تمام ثقافتوں کو مالا مال کرتا ہے، اردو خود ہندی، فارسی، ترکی اور عربی کا مرکب ہے“۔
انہوں نے مزید کہا کہ” انگریزی نے تمام یورپی زبانوں سے الفاظ مستعار لیے ہیں جس میں ہندوستانی کا ذکر نہیں ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ کلیہ زمین پر بولی جانے والی ہر زبان کے لیے درست ہے“۔
Following the actor’s remarks on the lack of native Sindhi speakers in our country, Yasir & Danish Nawaz as well as Mansha Pasha got together to send Naseeruddin Shah a little message in their beloved mother tongue. #YasirNawaz #DanishNawaz #ManshaPasha #NaseeruddinShah pic.twitter.com/VfwlaWPhDf
— Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) June 8, 2023
دوسری جانب سندھ سے تعلق رکھنے والے اداکار و ہدایت کار بھائیوں یاسر نواز، دانش نواز اور اداکارہ منشا پاشا نے سندھی بولی میں چاچا نصیر بیان جاری کرکے ان کی غلط فہمی دور کردی اور انہیں اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیدیا۔
Following Naseeruddin Shah’s remarks on the lack of Sindhi speakers in Pakistan, some of our very own Sindhis are responding to the actor’s statements in an especially native manner. #YasirNawaz #DanishNawaz #ManshaPasha #NaseeruddinShah pic.twitter.com/e0g8DISDnZ
— Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) June 7, 2023
تینوں فنکاروں نے سندھی گلوکار ممتاز مولائی کے وائرل گیت پر ڈانس بھی کیا۔