سلمان خان بگ باس او ٹی  ٹی سیزن 2 کاآفیشل نغمہ لیکر آگئے

بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 میں ناظرین کو کھیل پر دسترس حاصل ہوگی، شرکا سے بات چیت کے علاوہ 360 ڈگری کیمرے کے ذریعے 24 گھنٹے بیک وقت ایک سے زائد نظاروں سے محظوظ ہوسکیں گے۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان  بھارتی ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کا آفیشل نغمہ  لیکر سامنے  آگئے۔

 بگ باس اوٹی ٹی سیزن 2 کے آفیشل ترانے  کی وڈیو میں سلمان اور رفتار  نمایاں ہیں۔ اس ترانے کے لکھاری اور  میوزک کمپوزر بھی رفتار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شرلین چوپڑا کا ساجد خان پرجنسی ہراسانی کا الزام، بگ باس سے نکالنے کامطالبہ

بھارتی شو بگ باس کے شرکابھی”توجھوم“ کے دیوانے نکلے

بگ باس او ٹی  ٹی  سیزن 2 کی میزبانی سلمان خان کریں گے۔آفیشل ترانے میں سلمان خان یہ دعویٰ کرتے نظر آرہے ہیں کہ اس مرتبہ بگ  باس کو عوام کنٹرول کریں گے۔

ترانے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 میں  ہفتے  میں ساتوں دن 24 گھنٹے لگاتار تفریح ​​اور ملٹی کیمرا ایکشن مفت میں پیش کیا جائے گا۔ جیوزسنیما کی جانب  سے  جاری کردہ ہائی وولٹیج ترانے کی پنچ لائن”اس بار اتنی  لگے گی کہ آپ کی مدد لگے گی “ہے

اس سیزن میں ناظرین کو گیم پر دسترس حاصل ہوگی جس میں وہ منفرد حالات اور منظر ناموں کے ذریعے کھیل پر اثراندازہوں گے۔براہ راست بات چیت کے ذریعے ناظرین گھر والوں  کے ساتھ مشغول ہو سکیں  گےاور ہفتہ وار راشن، اسپاٹ الیمنیشن اور کام کے فیصلوں سے متعلق نتائج کو شکل دے سکتے ہیں۔

 صرف اتنا ہی نہیں، بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2  ملٹی کیمرا اسٹریمنگ کے ساتھ ایک دلکش تجربہ پیش کرے گا، جس کےذریعے شائقین بیک وقت مختلف زاویوں سے مستفید ہونے کا موقع ملےگااور وہ ایکشن کے کسی لمحے سے محروم نہیں ہوں گے۔

 مزید برآں  شائقین کو  براہ راست بات چیت اور ایموجیز کے ذریعے فوری ردعمل دینے کا موقع ملے گا جبکہ گھر کے مختلف حصوں کو حقیقت میں دیکھتے ہوئے  اشترک عمل کو ایک نئی سطح پر پہنچایا جائے گا۔

گھر کے اندر 360 ڈگری کیمرہ کے نظارے کے ساتھ ناظرین کو خصوصی کٹوتیوں کے علاوہ  ایک ہزار سے زائد  گھنٹے کے لائیو مواد کے ساتھ ساتھ گھر سے چوبیس گھنٹے مواد فراہم کیا جائے گا۔

 پروگرام کے میزبان کی حیثیت سلمان خان کاکہنا ہے کہ” بھارت ہمیشہ نان اسٹاپ تفریح ​​کی تلاش میں رہتا ہے اور بگ باس او ٹی ٹی  بالکل وہی فراہم کرنے کے لیے موجود ہے! یہ سیزن بالکل میری طرح خالص  اور غیر  فلٹر شدہ ہوگا، جس سےرام کی بنائی جوڑی کی طرح بہترین ملاپ ثابت ہوگا ۔ مجھے یقین ہے کہ ایسا  غیر تحریر شدہ  حقیقی پروگرامات  کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا  گیا ہوگا جہاں شائقین بغیر کسی روک ٹوک  کے ہر طرف دیکھ سکتے ہیں“۔

انہوں نے کہاکہ  ”دیکھتا  جا انڈیا، اس بار انٹرٹینمنٹ رکے گا نہیں کیونکہ شرکا کی اتنی لگے  گی کہ ان کو آپ کی کافی مدد لگےگی،  میں تمام ڈرامے اور جوش و خروش کو دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتا“۔

متعلقہ تحاریر