کیفی خلیل کا گانا ’منسوب‘ ریلیز ہوتے ہی سامعین کے دلوں میں گھر کرگیا

یوٹیوب پر 3 روز قبل جاری کیا جانے والا گانا 18 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جبکہ یوٹیوب میوزک چارٹ میں چھٹے نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

کہانی سنو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پاکستانی  گلوکار کیفی خلیل کا ایک اور گانا ’منسوب‘ ریلیز ہوتے ہی سامعین کے دلوں میں گھر کرگیا۔

یوٹیوب پر 3 روز قبل جاری کیا جانے والا گانا 18 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جبکہ یوٹیوب میوزک چارٹ میں چھٹے نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹر ز نے کیفی خلیل کا کہانی سنو گاکر مداحوں کو حیران کردیا

پرستار نے کیفی خلیل کیلیے کہانی سنو تھیم کی ڈینم شرٹ ڈیزائن کرڈالی

کہانی سنو کے بعد منسوب میں بھی کیفی خلیل نے ناکام عشق کی داستا ن کو خوبصورت شاعری میں بیان کیا ہے جبکہ گانے  کی انتہائی سادہ سی وڈیو ساحل پر فلمائی گئی ہے۔

اس سے قبل کیفی  خلیل کا گانا’ کہانی سنو‘ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوا  تھا۔ حال ہی کاپی ماسٹر کے نام سے مشہور بھارتی گلوکار جوبن نوتیال نے بھی کہانی سنوکوچوری  کرچکے ہیں۔

 اس گانے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے نجی ٹی وی چینل نے اپنے ڈرامے کا نام’کہانی سنور‘رکھا تھا اور کیفی خلیل کے گانے کو اس کا او ایس ٹی بنایاتھا۔اس سے قبل کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں کیفی خلیل کا گانا’کنا یاری ‘ بھی بے حد مقبول ہوا تھا۔

متعلقہ تحاریر