بپرجوائے: بشریٰ انصاری کا یوٹیوبرز کی افواہوں پر کان نہ دھرنے کا مشورہ

صرف توبہ کریں اور ٹینشن نہ پھیلائیں، اداکارہ نے ساحل پر واقع اپنے فلیٹ سے سمندر کی وڈیو شیئر کردی

بحیرہ عرب میں اٹھنے والے سمندری طوفان بپرجوائے سے سندھ کی ساحلی پٹی کوخطرات کا سامنا ہے۔ایسے میں  ویوز کی بھوک میں مبتلا  یوٹیوبرز افواہوں کے ذریعے صارفین میں خوف و ہراس بھی پھیلا رہے ہیں۔

کراچی کے ساحل پر تعمیر کردہ پرتعیش رہائشی منصوبے ایمار کی رہائشی اداکارہ بشریٰ بشیر عرف بشریٰ انصاری نے سمندر کی ایک وڈیو شیئر کرکے صارفین کو افواہوں پر کان نہ دھرنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ماہر تعمیرات ماروی مظہر سمندر میں قائم عمارتوں کے مکینوں کیلیے فکرمند

پاک بحریہ سمندری طوفان بپرجوائے کے پیش نظر ہائی الرٹ

بشریٰ بشیر نے اپنے فلیٹ کی بالکونی سے بنائی گئی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ”برائے مہربانی صرف  دعاکریں، ٹینشن نہ پھیلائیں اور یوٹیوبرز کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

اداکارہ نے امیدکا اظہارکیا کہ”انشااللہ ہم ٹھیک رہیں گے“۔پرستاروں کی اکثریت نے  سینئر اداکارہ کے اقدام کو سراہا ہے۔ایک صارف نے اداکارہ سے اتفاق کرتے ہوئے  یوٹیوب جرنلزم کو پاکستان کے 90 فیصد مسائل کا ذمے دار قرار دیا۔

ایک اور صارف نے لکھاکہ ٹی وی پر تو  ہولناک منظر پیش کیا گیا ہے،اللہ کراچی میں ہر ایک کومحفوظ رکھے۔ واضح رہے کہ بحیرہ عرب میں اٹھنے والا طوفان بپرجوئے کل شام سندھ کے ساحلی شہر کیٹی بندر اور بھارتی ریاست گجرات کے درمیان میں واقع ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا جس کے نتیجے میں کراچی سمیت سندھ کے ساحلی شہروں اور حیدرآباد، میرپور خاص اور تھرپارکر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سمندری طوفان کے پیش نظر سندھ کی ساحلی پٹی پر واقع شہروں ٹھٹھہ، بدین، سجاول، کیٹی بندر سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کراچی کی ساحلی پٹی پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر