امید ہے میرے شوہر کسی نئی کیساتھ خوش رہیں گے، عشنا شاہ کا پاکستان روانگی پر پیغام

پاکستان شوبزانڈسٹری کا خوبروچہرہ عشنا شاہ اچھی اداکارہ ہی نہیں بلکہ اچھے خیالات کی بھی مالک ہیں جو اپنے خیالات کے اظہار سے کبھی  نہیں ہچکچاتیں۔

عشنا کی حس مزاح بھی لاجواب ہے، گزشتہ روز آسٹریا سے کراچی روانگی سے قبل اداکارہ نے بحیرہ عرب میں آنے والے طوفان کے تناظر میں ایک مزاحیہ ٹوئٹ کیا ہے جس پر صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نادیہ خان کی فلم’ تیری میری کہانیاں ‘کے ریڈ کارپٹ پر  بیٹی کےساتھ انٹری

بپرجوائے: بشریٰ انصاری کا یوٹیوبرز کی افواہوں پر کان نہ دھرنے کا مشورہ

 

اداکارہ عشنا شاہ نے لکھاکہ”میری پرواز کراچی کیلیے اڑنے والی اور وہاں طوفان کا انتباہ جاری کیا گیا، میں   صرف یہ چاہتی ہوں کہ میرے شوہر کو معلوم ہو کہ خدا نہ کرے اگر طیارہ کریش ہو جائے اور میں زندہ نہ بچوں تو مجھے امید ہے کہ وہ ایک دن کسی نئی کے ساتھ خوشیاں حاصل کر لے گا“۔

اداکارہ نے مزید لکھاکہ”اور مجھے امید ہے کہ وہ جانتا ہے کہ وہ کبھی بھی میری طرح حیرت انگیز نہیں ہو گی ، وہ آباد ہوجائے گا“۔  اداکارہ اپنے ٹوئٹ  کے اختتا م میں لکھاکہ”یہ واقعی افسوسناک ہے کہ مجھے یہ انتباہ دینا ہے لیکن میں  دوں گی کہ  یہ ایک مذاق ہے“۔

متعلقہ تحاریر