تابش ہاشمی مجبوراًنواز،زرداری اور عمران میں سے کسے ووٹ دینگے؟
مجھے خان صاحب نواز شریف اور زرداری میں سے بہتر لگتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ کبھی موقع ملا تو وہ میری بات سن لیں گے، اس لیے انہیں ووٹ دوں گا، معروف کامیڈین
معروف کامیڈین اور میزبان تابش ہاشمی نے نوزشریف، آصف زرداری اور عمران خان میں سے کسی ایک کو ووٹ ڈالنے کے سوال پر دوٹوک جواب دیدیا۔
تابش ہاشمی سے سوال کیاگیاتھا کہ نواز،زرداری یا عمران میں سے کسے ووٹ دینا پسند کریں گے؟
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ نازش جہانگیر نے عمران خان کو ریڈ لائن قرار دیدیا
عمران خان کو سلیکٹڈ کہنے والے اب الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، شان شاہد
سوشل میڈیا پروائرل وڈیو میں تابش ہاشمی نے اس سوال پر کافی دیر سوچنے کےبعد ہنستے ہوئے جواب دیا کہ” یار میں دین و دنیا کے بجائے دین و جیو کو مدنظر رکھتے ہوئے جواب دوں گاکہ یار مجھے خان صاحب ان دونوں میں سے بہتر لگتے ہیں“۔
تابشِ بھائی بھی مرشد کا دیوانہ نکلا 😎
اب تو آپکا شو دیکھنا پڑے گا 😎😊🙈 pic.twitter.com/rfXmRqVdbC
— ZEShan ⚫ بھائی (@zeshmohmand) June 14, 2023
انہوں نے کہاکہ”سچی بات یہ ہے کہ اگر مجھے مجبوری میں ان تینوں میں سے کسی کو ووٹ دینا پڑا تو میں خان صاحب کو ووٹ دوں گا“۔انہوں نے خوش گمانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ”خان صاحب میں کم ازکم ایک چیز ہے کہ اگر میں ان سے ملاتو ان سے بات کرسکوں گا“۔
تابش ہاشمی نے کہاکہ”مجھے ایسالگتا ہے کہ خان صاحب میں تھوڑی سی رمق باقی ہے کہ انہیں کوچ کیا جاسکے،مطلب میں کرلوں گا، باقی زرداری صاحب اور نوازشریف اس نظر سے دیکھیں گےکہ یہ بچہ ہے، خان صاحب شاید سن لیں کہ یہ کیا کہہ رہا ہے بس ایک شک سا ہے اس لیے میں انہیں ووٹ دوں گا“۔