جونی ڈیپ کا امبر ہرڈ سے جرمانے میں ملنے والے ایک ملین ڈالر عطیہ کرنے کا فیصلہ

ہالی ووڈ اداکارسابقہ اہلیہ سےملنے والے ایک  ملین ڈالر مبینہ طور پر پانچ مختلف خیراتی اداروں میں تقسیم کریں گے، جس میں ہر خیراتی ادارے کو2 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے، مغربی میڈیا

معروف امریکی اداکارہ جونی ڈیپ نے ہتک عزت کے مقدمے میں سابقہ اہلیہ اداکارہ امبر ہرڈ سے جرمانے میں ملنے والے ایک ملین ڈالر عطیہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ہالی ووڈ اداکارسابقہ اہلیہ سےملنے والے ایک  ملین ڈالر مبینہ طور پر پانچ مختلف خیراتی اداروں میں تقسیم کریں گے، جس میں ہر خیراتی ادارے کو2 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

جونی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ جیت لیا

جونی ڈیپ کو حقیقی زندگی کے بعد فلم میں بھی مقدمہ بازی کا سامنا

اداکار جونی ڈیپ نے جرمانے کے عوض ملنے والی رقم عطیہ کرنے کیلیے جن خیراتی اداروں کا انتخاب کیا ہے ان میں بیمار بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم تنظیموں سے لیکرمحفوظ رہائش کا بندوبست کرنے والے رفاہی ادارے بھی شامل ہیں۔

منگل کو سی این این کی ایک رپورٹ میں ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا  ہے کہ جانی ڈیپ نے سیٹلمنٹ فنڈز عطیہ کرنے کے لیے پانچ خیراتی اداروں کا انتخاب کیا ہے، جن میں میک اے فلم فاؤنڈیشن، دی پینٹڈ ٹرٹل، ریڈ فیدر، مارلن برانڈو کی ٹیٹیاروا سوسائٹی چیریٹی، اور دی ایمیزونیا فنڈ الائنس شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق  اداکار پانچوں خیراتی اداروں   کو  2،2 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ ٹونائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق جونی ڈیپ کی منتخب کردہ  میک اےفلم فاؤنڈیشن  اداکاروں، مصنفین، ہدایت کاروں اور فلمسازوں کوجان لیوا بیماریوں میں مبتلا بچوں سےملواتی ہے ۔ دوسرا خیراتی ادارہ The Painted Turtle   بیمار بچوں کو زندگی بدل دینے والے مفت کیمپ کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔

  ریڈ فیدرفاؤنڈیشن رہائشی مشکلات کا  دیرپا اور مؤثرحل تجویز کرتا ہے اور  اس کے نفاذ   کے لیے مقامی کمیونٹیز کے ساتھ شراکت کرتا ہے۔اسی طرح  Teitaroa سوسائٹی جزیروں  اور ساحلوں پر مقیم آبادیوں کا  مستقبل یقینی بناتی ہے جبکہ پانچواں امدادی اداارہ Amazonia Fund Alliance برازیل کی غیر منافع بخش تنظیموں کے منصوبوں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ تحاریر