کوک اسٹوڈیو کے نوجوان گلوکار اسد عباس کو جان بچانے کیلیے مسیحا کی تلاش

دونوں گردے ناکارہ ہونے  کے باعث ڈاکٹرز نے اسد عباس کیلیے فوری طورپر کڈنی ٹرانسپلانٹ تجویز کیا ہے، سماجی کارکن نگہت کی وزیراعظم اور معاونین خصوصی سے نوجوان گلوکار کی مدد کی اپیل

پاکستان میں موسیقی کے سب سے مقبول پروگرام کوک اسٹوڈیو کے سیزن 7 میں آواز کا جادو جگانے والے نوجوان گلوکار اسد عباس کو زندگی بچانے والے مسیحا کی تلاش ہے۔

دونوں گردے ناکارہ ہونے  کے باعث ڈاکٹرز نے اسد عباس کیلیے فوری طورپر کڈنی ٹرانسپلانٹ تجویز کیا ہے۔سماجی کارکن نگہت داد نے وزیراعظم پاکستان اور درد دل رکھنے والے افراد سے نوجوان گلوکارکا فوری علاج کرانے اپیل کردی۔

یہ بھی پڑھیے

عروج آفتاب کنسرٹس میں فلسطین کے پناہ گزین کیمپوں میں تیار ملبوسات پہنتی ہیں

27 سال کی عمر میں شہزاد رائے کی ماں کاکردار ادا کیا تھا، ماہ نور بلوچ

نگہت داد نے اپنے ٹوئٹر تھریڈ میں اسد عباس کے کوک اسٹوڈیو کے گانے کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”انتہائی باصلاحیت فنکار اور پاکستان کااثاثہ اسد  عباس جوکہ کوک اسٹوڈیو کا بھی حصہ رہا ہے اور بہت سے ایوارڈز جیت چکا ہے،گردے ناکارہ ہونے کے باعث انتہائی شدید بیمار ہےاورٹرانسپلانٹ کے امداد کا منتظر ہے“۔

نگہت داد نے بتایاکہ”اسد عباس وزیراعظم پاکستان شہبازشریف، ان کے معاون خصوصی سلمان صوفی اور معاون خصوصی شزا فاطمہ خان سے اپنے علاج میں معاونت کی اپیل کرچکا ہے“۔

نگہت داد نے وزیراعظم کے معاون خصوصی سلمان صوفی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ  ”یہاں آپ کے تعاون کی اشد ضرورت ہے،آپ بہت سے کیسز میں بے حدمعاون و مدد گار ثابت ہوئے ہیں،برائے مہربانی اس ٹیلنٹ کو اس طرح مرنے نہ دیں“۔

متعلقہ تحاریر