کرن دیول کی شادی میں دھرمیندر اور سنی دیول کے ڈانس کی وڈیوز وائرل
کرن دیول اور دریشا اچاریہ کی شادی اتوار کو ممبئی میں انجام پائی جبکہ شادی کے استقبالیے میں بالی ووڈ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادیے۔

بالی وڈ اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کی شادی کے موقع پر دلہا کے دادا لیجنڈاداکار دھرمیندر کے رقص کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی۔
کرن دیول اور دریشا اچاریہ کی شادی اتوار کو ممبئی میں انجام پائی جبکہ شادی کے استقبالیے میں بالی ووڈ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادیے۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی اینکر کی اوور ایکٹنگ دیکھ کر جوہی چاؤلہ کو اپنا مشہور کردار یاد آگیا
بچپن میں کنچوں اور لٹو سے بہت کھیلا، گلی ڈنڈا پسندیدہ کھیل تھا، شاہ رخ خان
کرن اور دریشا کی شادی میں سب سے زیادہ خوش دلہا کے والد اداکار سنی دیول اور دادا دھرمیندرنظر آئے جنہوں نے ہندی اور پنجابی گانوں پر دل کھول کر رقص کیا۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھرمیندرا اپنے مشہور گانے”یملا پگلا دیوانہ“ پر رقص کررہے ہیں جب کہ ان کے ساتھ کرن دیول بھی ڈانس کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
شادی کی تقریبات کی ایک اور وائرل وڈیو میں اداکار سنی دیول کو اپنی مشہور فلم”غدر“کے گانے’میں نکلا گڈی لے کے‘پر خواتین کے گروپ کے ساتھ رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔سنی دیول کی پاکستانی گانے”نچ پنجابن“پر رقص کی وڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
دریں اثنا کرن دیول اور دریشااچاریہ کی شادی ممبئی میں انجام پائی۔آف وائٹ شیروانی اور پگڑی زیب تن کرکے روایتی انداز میں گھوڑے پر بارات لائے۔ بارات کے آگےان کے دادا دھرمیندر اور چچا بوبی دیول ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے نظر آئے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
بعدازاں گزشتہ رات دیے گئے شادی کے استقبالیے میں عامر خان، سلمان خان، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، شتروگھن سنہا، پریم چوپڑا، راج ببر، انوپم کھیر، جیکی شروف،کپل شرما سمیت کئی شخصیات شریک ہوئیں۔









