شاہ رخ کا یوم پدر‘پر فلم دی آرچیز کا ٹریلر شیئر کرکے سہانا کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار
نیٹ فلکس کی جانب سے تیار کیے گئے’دی آرچیز ‘کےفلمی ورژن کی کہانی زویا اختر نے تحریر کی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بھی ا نہوں نے ہی انجام دیے ہیں۔
نیٹ فلکس نے ٹیلی وژن سیریز’دی آرچیز‘ کے فلمی ورژن کا پہلا ٹریلر جاری کردیا ہے۔ فلم رواں سال نومبر میں نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے عالمی یوم پدر کے موقع پر بیٹی سہانا خان کی پہلی فلم’آرچیز‘کا ٹریلر شیئر کرکے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔شاہ رخ خان کی اہلیہ اور سہانا خان کی والدہ گوری خان نے بھی ٹریلر شیئرکرکے فلم کی پوری ٹیم کیلیے نیک خواہشات ظاہر کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
شاہ رخ خان کے دونوں بچوں کے معاشقوں کا میڈیا میں چرچا
بچپن میں کنچوں اور لٹو سے بہت کھیلا، گلی ڈنڈا پسندیدہ کھیل تھا، شاہ رخ خان
شاہ رخ خان نے فلم کا ٹریلر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”فادرز ڈے پر دی آرچیز کے لیے میری بچی، تمام بچوں اور ٹائگر بے ببی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں“۔
On Father’s Day – here’s wishing the best to my baby… all the babies… and Tiger Baby… for #TheArchies! pic.twitter.com/ocppa6Rq8k
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 18, 2023
گوری خان نے اپنے ٹوئٹ میں فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”دی آرچیز کو زویا اختر کےانداز میں دیکھنے کیلیے بہت پرجوش ہوں،شاندار ٹیم کیلیے نیک تمنائیں“۔
نیٹ فلکس کی جانب سے تیار کیے گئے’دی آرچیز ‘کےفلمی ورژن کی کہانی زویا اختر نے تحریر کی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بھی ا نہوں نے ہی انجام دیے ہیں۔
Super excited to watch #TheArchies… #ZoyaAkhtar style. all the best to the wonderful team! pic.twitter.com/6zHyAFuO6U
— Gauri Khan (@gaurikhan) June 18, 2023
فلم کے ذریعے شاہ رخ خان کی صاحبزادی زویا اختر، امتیابھ بچن کے نواسے اگستیا نندا اور بھارتی ہدایت کار بونی کپور کی چھوٹی صاحبزادی خوشی کپوربالی ووڈ میں اپنا ڈیبیوکرنے جارہے ہیں۔فلم کی رواں سال نومبرمیں ریلیز کا امکان ہے۔