اداکارہ فریال محمود کے بےباک ڈانس نے انٹرنیٹ پر آگ لگا دی

اداکارہ نے ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مختصر ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے۔

پاکستان کی بے باک اور معروف اداکارہ  فریال محمود نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  ایک مختصر ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے ، جس نے انٹرنیٹ پر آگ لگا دی ہے، ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے تاثرات سامنے آرہے ہیں کسی نے تعریف کی ہے تو کسی نے تنقیدی جملے لکھے ہیں۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ڈانس ویڈیو میں اداکارہ فریال محمود نے میرون کلر کی چولی جبکہ چنری پرنٹ کی دھوتی شلوار زیب تن کررکھی ہے۔ مختصر ویڈیو میں اداکارہ نے آف وائٹ کلر کے جوگر بھی پہن رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے 

شاہ رخ خان امریکہ میںحادثہ کا شکار، ناک کی سرجری کرانی پڑگئی

شاہ رخ خان کیلیے دولت اور شہرت سے  زیادہ کیا چیز اہمیت رکھتی ہے؟

اداکارہ فریال محمود نے اپنی ڈانس ویڈیو شیئر کر کے سوشل میڈیا پر تنازعہ کھڑا کر دیا ہے، کیونکہ انہیں انتہائی بےباک انداز میں ڈانس اسٹیپ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faryal Mehmood (@iamfaryalmehmood)

ڈرامہ سیریل "محبت تم سے نفرت ہے” سے شہرت پانی والی اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاتے ہوئے ایک ریل شیئر کی جس میں وہ اپنے قاتل ڈانس کی حرکتیں دکھا رہی ہیں۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ ڈانس انہوں نے دو ماہ قبل سولو نغمے "غضب کیا” پر کیا تھا۔ جب بہت سارے دوست جمع تھے۔

اداکارہ فریال محمود کے بولڈ ڈانس موو کو یقیناً سوشل میڈیا صارفین میں پذیرائی نہیں ملی اور انہوں نے اداکارہ کو شرم کی ٹیوشن لینے کا درس دیا ہے۔ آئیے ایک نظر تبصرے پر ڈالتے ہیں۔

حسن علی نامی انسٹا صارف نے لکھا ہے کہ تم جو دکھانا چاہ رہی ابھی وہ اتنے ہاٹ نہیں۔

اسلام آبادین نامی انسٹا صارف نے لکھا ہے کہ "مائنڈ بلوئنگ”۔

بلاول وانیا نامی انسٹا صارف نے لکھا ہے کہ "محبت کے ساتھ ، حیران اور زبردست ہے ، تھمس اَپ تمہارے لیے۔”

کاندل مصطفیٰ نامی انسٹا صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "ڈانس کب شروع ہوگا۔’

صبا فاروق نامی انسٹا صارف نے لکھا ہے کہ "کیا کہتے ہیں ڈاکٹرز کب تک ٹھیک ہو جائے گی؟۔”

متعلقہ تحاریر