شاہ رخ خان کی آنے والی دو فلموں نے ریلیز سے پہلے ہی ریکارڈ قائم کردیئے

شاہ رخ خان کی فلم "جوان" جس کو ایٹلی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ 7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ دریں اثنا، راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم "ڈنکی" دسمبر 2023 تک ریلیز ہونے والی ہے۔

انڈین فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کی دو آنے والی فلموں ‘جوان’ اور ‘ڈنکی’ نے ریلیز سے قبل ہی کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کررہی ہیں ، کیونکہ دونوں کے حقوق نان تھیٹر پلیٹ فارمز پر اچھے نمبروں پر فروخت ہورہے ہیں۔

ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق جوان اور ڈنکی کے حقوق مجموعی طور پر 450-500 کروڑ روپے میں فروخت کیے گئے۔ فلم "جوان” کے ڈیجیٹل، سیٹلائٹ اور موسیقی کے حقوق تقریباً 250 کروڑ روپے میں فروخت کیے گئے ہیں، جبکہ فلم "ڈنکی” کے لیے یہی حقوق تقریباً 230 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شاہ رخ خان کیلیے دولت اور شہرت سے  زیادہ کیا چیز اہمیت رکھتی ہے؟

ٹائیگر 3 کو ایوینجرز: اینڈگیم کے ایکشن کوآرڈینیٹر کی خدمات حاصل ہوگئیں

بھارتی ویب سائٹ نے اپنے ذرائع سے خبر دی ہے کہ فلم "جوان” کے حقوق تمام زبانوں میں فروخت کیے گئے ہیں جبکہ ڈنکی کے بنیادی حقوق صرف ہندی زبان میں فروخت ہوئے ہیں۔

ویب سائٹ نے اپنے ذرائع کے توسط سے مزید بتایا ہے کہ کچھ نان تھیٹرک سودے ابھی تک پینڈنگ میں ہیں۔ جبکہ دونوں فلموں کی کل نان تھیٹر کی آمدنی 500 کروڑ روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ دونوں فلموں کے انفرادی سودے فیچر فلم کے لیے اب تک کے سب سے بڑے سودے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ شاہ رخ خان نے عالمی سطح پر "او ٹی ٹی” پلیٹ فارمز کے مالکان سے حقوق خریدنے کی اپیل کی تھی ، کیونکہ یہ معاہدہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے جیت اور جیت کی صورت میں ختم ہوگا۔

شاہ رخ خان کی فلم "جوان” جس کو ایٹلی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ 7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ دریں اثنا، راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم "ڈنکی” دسمبر 2023 تک ریلیز ہونے والی ہے۔

متعلقہ تحاریر