اکشے کمار بھارتی شہری بن گئے

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار بھارتی شہری بن گئے اور ثبوت کے طور پر سرکاری دستاویرات ٹوئٹر پر شیئر کردیں۔

واضح رہے کہ 55 سالہ اکشے کمار اس سے قبل کینیڈین شہری تھے جس کی وجہ سے ان پر کافی تنقید بھی ہوتی تھی۔

اب انہوں نے بھارتی شہریت حاصل کرلی ہے، دستاویز میں ان کا نام اکشے ہری اوم بھاٹیہ درج ہے۔

1991 میں اپنا فلمی کیریئر شروع کرنے والے اکشے نے چار برس قبل ہندوستان ٹائمز کے لیڈرشپ سمٹ کے ایک سیشن کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ بھارتی پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواست دیں گے۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران دو ڈھائی برس سب کچھ بند رہا، لیکن اب سارے مسائل حل ہوگئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر