مادھوری ڈکشٹ کا بیٹوں کیلئے جذباتی پیغام
بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ کو اپنےدونوں صاحبزادوں کی یاد آئی تو انہوں نے جذباتی پیغام لکھ ڈالا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مادھوری ڈکشٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے نوٹ میں اپنے دونوں بیٹوں آریان اور ریان کو مخاطب کیا۔
بالی ووڈ اداکارہ نے جذباتی پوسٹ کے ساتھ اپنے بیٹوں کے ساتھ اپنی متعدد تصاویر بھی شیئر کیں،جو انہیں کالج کی پڑھائی کےلیے چھوڑ گئے ہیں۔
مادھوری ڈکشٹ کی اپنے صاحبزادے سے متعلق جذباتی نوٹ پر مشتمل پوسٹ پر فرح خان، رتیش دیش مکھ اور سنجے کپور نے بھی تبصرہ کیا۔
اس پوسٹ کے ذریعے دھک دھک گرل نے اپنے مداحوں کے روبرو اپنے ذاتی اور کام سے متعلق چیزوں پر اظہار خیال بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے بچو، وقت کہاں چلا گیا، تم دونوں کالج میں کیسے ہوسکتے ہو؟ میرے تمہارے حوالے سے پرجوش ہوں اور چاہتی ہوں کہ آپ اپنا بہترین اظہار بنیں۔
مادھوری ڈکشٹ نے کہا کہ میں آپ سے ہمیشہ پیار کرتی ہوں اور ہر وقت بے حد یاد کرتی ہوں، آپ کے بغیر گھر ویسا نہیں رہتا۔
اس جذباتی پوسٹ پر رتیش دیکھ مکھ نے لکھا ’یہ سب تو پیار ہے‘، فرح خان نے تحریر کیا ’یہ سب میں بھی کئی برس سے سنبھالے ہوئے ہوں‘، گلوکارہ راجا کماری نے لکھا ’بہت ہی خوبصورت‘، پوسٹ پر سنجے کپور اور ارجن بجلانی نے بھی تبصرہ کیا۔
مادھوری ڈکشٹ کے شوہر ڈاکٹر شری رام مادھو نینےایک یوٹیوب چینل بھی چلاتے ہیں، جس پر اداکارہ اور اُن کے بچے اکثر نظر آتے ہیں۔
مادھوری ڈکشٹ اور ڈاکٹر شری رام کی شادی 1999ء میں ہوئی تھی جبکہ اُن کے یہاں آریان نے 2003 اور 2005 میں ریان نے جنم لیا۔