مس یونیورس پاکستان ایریکا رابن کا برکینی پہننے کا عزم

مس یونیورس کے مقابلے میں پہلی مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کرنے والی خاتون ایریکا رابن نے ’’امن اور خیر سگالی کی سفیر‘‘ بننے کا عزم ظاہر کیا ہے حالانکہ اس ایونٹ میں اُن کی شرکت کی وجہ سے پاکستان میں اُن پر تنقید بھی ہوئی ہے۔ ایریکا رابن نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ میڈیا آؤٹ لیٹس پر سامنے آنے والی تمام منفی باتوں اور نفرتوں سے ہٹ کر وہ پاکستان کا خوبصورت پہلو دکھانا چاہتی ہیں۔