ڈزنی کے مشہور کارٹون کریکٹر مکی اور منی ماؤس عوامی ملکیت ہوگئے

ڈزنی کے مشہور کارٹون کریکٹر مکی اور منی ماؤس عوامی ملکیت ہوگئے، کارٹون کریکٹر کے لیے امریکا کا کاپی رائٹ سال ختم ہونے کے ساتھ ہی ختم ہوگیا۔

تقریباً ایک صدی پہلے یہ کارٹون پہلی بار اسکرین پر متعارف ہوا تھا۔

ڈزنی انٹرنیشنل کے کاپی رائٹ ختم ہونے کے بعد تخلیق کاروں کےلیے مکی ماؤس کے کردار کو پچھلے کاموں، نئے کاموں اور ری میک میں استعمال کرنے کا راستہ کھل جائے گا۔

دلہن نے شادی کے کھانے کے پیسوں سے مِکی ماؤس کو مدعو کرلیا

مکی ماؤس کا کردار اب کوئی بھی بلا اجازت استعمال کر سکے گا تاہم ڈزنی کا کہنا ہے کہ مکی کے تازہ ترین ورژن اور کاپی رائٹ کے ذریعے محفوظ رہنے والے دیگر کام سے متعلق اپنے حقوق کا تحفظ جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ 1928ء میں پہلی بار نشر ہونے والے اس کارٹون کے ابتدائی کاپی رائٹس 56 سال کے لیے محفوظ کیے گئے تھے جسے مدت ختم ہونے سے قبل ہی کاپی رائٹ ایکٹ 1976ء کے تحت 75 برسوں کے لیے محفوظ کر لیا گیا تھا، بعدازاں 1998ء میں کاپی رائٹس کی مدت کو ڈزنی نے 95 سال تک بڑھانے میں کامیابی حاصل کی۔

130 سے زائد فلموں میں استعمال ہونے والا ڈزنی اسٹوڈیو کا یہ کردار کاپی رائٹس کی میعاد پوری ہونے کے بعد اب بغیر کسی معاوضے اور اجازت کے ہر عام و خاص کے لیے مہیا کر دیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر