مشہور ڈیزائنر عاصم جوفا کی بیٹی کا انتقال ہوگیا
معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا کی سب سے چھوٹی بیٹی کا انتقال ہوگیا۔
عاصم جوفا نے خود اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اس افسوس ناک خبر کی اطلاع دی۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری سب سے چھوٹی بیٹی عائرہ عاصم اسپتال میں داخل رہنے کے چند روز بعد لندن میں انتقال کر گئی ہے۔
عاصم جوفا نے لکھا کہ میری بیٹی کو اچانک برین ہیمرج ہوا اور وہ زندگی کی جنگ ہار گئی۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ اس مشکل وقت میں بیٹی اور ہمیں صرف آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
عاصم جوفا کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات کی جانب سے ان کی بیٹی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔