ملائیکا اور ارجن میں پھر سے قربتیں بڑھنے لگیں

ملائیکا اروڑا اور ارجن کپور میں پھر سے قربتیں بڑھنے لگی ہیں، دونوں نے اپنے ٹوٹتے ریلیشن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ ملائیکا اروڑا اور اداکار ارجن کپور ایک مرتبہ پھر شہ سرخیوں میں آگئے۔

حال ہی میں ملائیکا کے سابق شوہر ارباز خان کی دوسری شادی کے بعد اداکارہ کی جانب سے ایک مبہم بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کسی سے بھی شادی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

ملائیکا نے ارجن سے علیحدگی کی خبروں پر لب کشائی کردی

کوریوگرافر فرح خان کے ساتھ پروگرام میں انکی اس گفتگو پر یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ ملائیکا کو شادی کی جلدی ہے جبکہ ان میں اور ارجن کپور میں علیحدگی ہوگئی ہے۔

تاہم اب یہ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ ملائیکا اور ارجن نے دو ماہ قبل اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا، تاہم دونوں ایک مرتبہ پھر اپنے ریلیشن شپ کو ایک اور موقع دینا چاہتے ہیں۔

راہیں جدا کرنے کے فیصلے سے متعلق یہ بتایا جارہا تھا کہ دونوں میں ایک کو اس رشتے کو دوسری سطح یعنی شادی تک لے جانے کی خواہش تھی جبکہ دوسرے کو ایسا پسند نہیں تھا۔

متعلقہ تحاریر