پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے نعتیہ کلام انسٹاگرام پر شیئر کر دیا

مہوش حیات نے ویڈیو کے ساتھ عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد بھی پیش کی ہے

مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نعتیہ کلام کی ویڈیو شیئر کردی۔

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے انسٹاگرام پر نعتیہ کلام کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ نعت کا عنوان ” کرم میرے آقا” ہے جو مہوش حیات نے ہی پڑھی ہے۔

ویڈیو کے ساتھ مہوش حیات نے مداحوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر رسول اللہ ﷺ کے اعزاز میں نعت پیش کر رہی ہوں۔ دعا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا ہو۔

مہوش حیات نے مزید لکھا کہ "سب سے عظیم جہاد اپنے نفس اور اپنے اندر کی برائیوں سے مقابلہ کرنا ہے”۔

واضح رہے کہ یہ نعت مہوش حیات نے پہلے بھی شیئر کی تھی۔ جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ اس نعت کے بول محمد علی ظہوری نے تحریر کیے ہیں۔

متعلقہ تحاریر