جارج کلونی، ٹام کروز کی حمایت میں بول پڑے

جارج کلونی کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کا ردعمل ظاہر نہیں کرتے کیونکہ ہر فرد کا انداز مختلف ہوتا ہے۔

امریکی اداکار اور ہدایت کار جارج کلونی نے معروف ایکشن ہیرو ٹام کروز کے حق میں بول پڑے ہیں۔ ٹام کروز کی ایک آڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپہ کر دیا تھا۔ آڈیو میں ٹام کروز ‘مشن امپاسیبل 7’ کے سیٹ پر عملے کو ڈانٹتے سنائی دیئے تھے۔

جارج کلونی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹام کروز کی حمایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹام کروز نے جو کیا وہ غلط نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ اس طرح کا ردعمل ظاہر نہیں کرتے کیونکہ ہر فرد کا انداز مختلف ہوتا ہے۔ ٹام کروز جس جگہ پر ہیں وہ مشکل ہے۔ ان پر بہت سے لوگوں کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے اس لحاظ سے ٹام کروز کو درست کہا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیئے۔ پروڈکشن بند ہونے کی صورت میں کئی افراد اپنے روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ عملے کے فلم کے سیٹ پر پیش آنے والے واقعے کی حقیقت جانتے ہیں۔

ٹام کروز کی ایک آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی تھی۔ آڈیو میں وہ فلم مشن امپاسیبل 7 کے سیٹ پر عملے کے ممبران پر چیختے ہوئے سنائی دے رہے تھے۔ انہوں نے عملے کو کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر نوکری سے برخاست کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

پورن حب نے بچوں کے جنسی استحصال کی ویڈیوز ہٹالیں

ٹام کروز نے سیٹ پر موجود عملے کے دو ممبران کو ایک دوسرے کے بہت قریب کھڑے ہوئے دیکھا تھا اور سماجی فاصلہ نہ رکھنے کے باعث ملازمت سے نکالنے کی دھمکی دیتے ہوئے ڈرایا تھا۔

لیک آڈیو میں ٹام کروز کے رد عمل نے میڈیا اور کئی شخصیات کی توجہ حاصل کرلی۔ اس پر کچھ لوگوں نے ہالی وڈ ایکشن ہیرو کو تنقید کا نشانہ بنایا تاہم کچھ نے عالمی وبا کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنے پر ٹام کروز کو سراہا۔

متعلقہ تحاریر