شادی سے قبل حاملہ ہونے والی معروف بالی ووڈ اداکارائیں
شادی سے قبل حاملہ ہونا دنیا کے کچھ حصوں خصوصا ہندوستان میں عام بات نہیں ہے۔ تاہم بالی ووڈ کی کئی مشہور اداکارائیں ایسی بھی ہیں جو شادی سے پہلے ہی حاملہ ہو چکی ہیں

شادی کے بعد خواتین کے حاملہ ہونے کی خبر کو خوش خبری سے تعبیر کیا جاتا ہے لیکن بالی ووڈ کی چند مشہور اداکارائیں ایسی بھی ہیں جو شادی سے قبل ہی حاملہ ہو گئیں۔
کچھ بالی ووڈ اداکاراؤں نے تنقید سے بچنے کے لیے شادی سے قبل حاملہ ہونے کو دنیا سے چھپانے کی پوری کوشش کی تاکہ اس سے ان کا کیریئر متاثر نہ ہو۔ جبکہ کچھ اداکارائیں بےبی بمپ کے ساتھ میڈیا کے سامنے آنے میں نہیں گھبرائیں۔
شادی سے پہلے حاملہ ہونا دنیا کے کچھ حصوں خصوصا ہندوستان میں عام بات نہیں ہے۔ تاہم بالی ووڈ کی کئی مشہور اداکارائیں ایسی بھی ہیں جو شادی سے پہلے ہی حاملہ ہو چکی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا اور اداکار انگت بیدی کا شمار بھی انڈیا کے ان جوڑوں میں ہوتا ہے۔ جنہوں نے پرگنینسی کے بعد شادی کی۔ نیہا دھوپیا اور انگت بیدی نے اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا۔ جس کے بعد انگت بیدی نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ شادی سے قبل ہی نیہا پریگنینٹ ہو چکی تھیں۔

مس انڈیا ٹائٹل کی فاتح سلینا جیٹلی کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ وہ شادی سے قبل ہی حاملہ ہو چکی تھیں۔ انہوں نے اچانک شادی کا اعلان کیا تھا۔ جس کے کچھ ہی عرصے بعد انہوں نے پریگنینسی کا اعلان کیا اور پھر انہوں نے جڑواں بچوں کو جنم دیا۔

سری دیوی کا شمار بالی ووڈ انڈسٹری کی خوبصورت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ سری دیوی ان خواتین میں شامل ہیں جنہوں نے شادی سے قبل پریگنینسی کا اعلان کیا تھا۔ بونی کپور سے شادی کے وقت وہ 7 ماہ سے زائد کی حاملہ تھیں۔ شادی کے چند ماہ بعد ہی جانوی کپور کی پیدائش ہوئی تھی۔

گلوکارہ نیہا ککڑ بھی بالی ووڈ کی ان مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں جو شادی سے پہلے حاملہ ہوئیں۔ نیہا ککڑ کی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر کافی طوفان پیدا کردیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا بےبی بمپ کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جارج کلونی، ٹام کروز کی حمایت میں بول پڑے
View this post on Instagram
بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کالکی کوچلن، نیہا دھوپیا، اور سریکا بھی بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں میں شامل ہیں۔ جو شادی سے قبل حاملہ ہوئیں۔