MeAt21:ہم 21 سال کے تھے تو ایسے دکھتے تھے

ٹوئٹر پر 'MeAt21' نامی ہیش ٹیگ چل پڑا ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے صارفین خوب ٹوئٹس کر رہے ہیں۔

سال 2020 دنیا بھر کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا۔ کرونا وائرس نے تقریباً ہر ملک کو ہی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

سال 2020 میں کرونا نے اتنی تباہ کاریاں مچائی ہیں کہ اسے ‘کرونا کا سال’ بھی کہا جارہا ہے۔ اب سال 2020 چند روز کا مہمان رہ گیا ہے اور 2021 دستک دے رہا ہے۔ آنے والے سال کے لیے پوری دنیا دعاگو ہے کہ یہ خوشیاں لے کر آئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ہیش ٹیگ ‘می ایٹ ٹوئنٹی ون’ چل پڑا ہے۔ صارفین مذکورہ ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے خوب ٹوئٹس کر رہے ہیں۔

ٹوئٹر صارفین اس وقت کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں جب ان کی عمر اکیس سال تھی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ سال دو ہزار اکیس آنے والا ہے اور ہم جب اکیس سال کے تھے تو ایسے دکھتے تھے۔

‘می ایٹ ٹوئٹی ون’ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ٹوئٹ کرنے والوں میں صحافی بھی شامل ہیں۔

جبکہ کچھ صارفین اس ‘می ایٹ ٹوئنٹی ون’ کا استعمال کرتے ہوئے مزاحیہ ٹوئٹس بھی کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ میرے پاس 21 سال والی تصویر نہیں تو کیا میں ٹوئٹر چھوڑ جاؤں؟

صوفیہ کاشف نامی صارف نے لکھا کہ جب ہم اکیس سال کے تھے تو کیمرہ گھر کے تالے والی الماری میں ہوتا تھا جسے ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیے

ٹوئٹر ٹرینڈز پاکستانی سیاست کے عکاس ہیں؟

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے