طوبیٰ نے عامر لیاقت کی بشریٰ سے طلاق کرادی

بشریٰ اقبال کا کہنا ہے کہ طوبیٰ کو فون کال پر لے کر اس کی درخواست پر طلاق دینا بچوں کے لیے بھی بہت تکلیف دہ تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت نے اپنی پہلی بیوی بشری اقبال کو طلاق دے دی ہے۔ سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے طلاق کی تصدیق ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کی ہے۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں بشریٰ اقبال نے لکھا کہ سابقہ شوہر عامر لیاقت حسین نے انہیں طلاق دے دی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ طلاق دینا ایک بات ہے لیکن عامر لیاقت نے اپنی دوسری بیوی طوبیٰ کو فون کال پر لیا اوراس کی درخواست پر یہ قدم اٹھایا جس سے انہیں اور ان کے بچوں کو شدید صدمہ پہنچا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عامر لیاقت اوران کی پہلی بیوی کے درمیان کئی ماہ تک علیحدگی رہی۔ چند ماہ قبل عامر لیاقت کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر اپنا نام بشریٰ عامر سے بشریٰ اقبال کردیا تھا۔

عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبیٰ عامر شادی سے قبل جیو ٹی وی پر اینکر پرسن کے شو میں ہی اسسٹنٹ کے فرائض انجام دے رہی تھیں۔ اس وقت دونوں کی دوستی کے حوالے سے افواہیں گردش کرنے لگی تھیں تاہم عامر لیاقت کی جانب سے معاملے پر خاموشی اختیار کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

عامرلیاقت اور اہلیہ کرونا کا شکار

سال 2018 میں انتخابات سے قبل عامر لیاقت کے سیدہ طوبیٰ سے نکاح کا انکشاف ہوا۔ 23 سالہ طوبیٰ سے دوسری شادی کرنے پرسوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا جس کے بعد عامر لیاقت نے کراچی میں ولیمہ منعقد کر کے رخصتی کی تصدیق کردی۔

شادی کی خبر پر عامر لیاقت کی صاحبزادی دعا نے ٹوئٹر پر سخت دلی رنج کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے طوبیٰ عامر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ بشریٰ اقبال کا تعلق بھی میڈیا انڈسٹری سے ہے۔ عامر لیاقت کی سابق اہلیہ رمضان ٹرانسمیشن میں اداکار احسن خان کے ہمراہ میزبانی کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے