نادیہ جمیل کو شاہکار ایوارڈ مل گیا
ڈراموں اور تھیٹر میں اپنی پرفارمنس سے سب کے دل جیتنے والی نادیہ جمیل کینسر سے جنگ لڑرہی ہیں۔

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے شاہکار ایوارڈ جیت لیا۔
لاہور کے اجوکا تھیٹر اور شاہکار ایجوکیشن ریسرچ سینٹر کی جانب سے ورچوئل تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نادیہ جمیل کو ‘شاہکار ایوارڈ’ سے نوازہ گیا۔ ڈراموں اور تھیٹر میں اپنی پرفارمنس سے سب کے دل جیتنے والی نادیہ جمیل ان دنوں کینسر سے جنگ لڑرہی ہیں۔
View this post on Instagram
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شاہکار ایوارڈ کا مقصد ان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو کسی مہلک بیماری کا شکار ہوں۔ واضح رہے کہ شاہکار ایوارڈ 2 سال قبل وفات پانے والے اجوکا تھیٹر گروپ کے سینئر فنکار ارشد درانی کی یاد میں دیا جاتا ہے۔ بریسٹ کینسر کا شکار زندہ دل اداکارہ پہلے دن سے مداحوں کو سوشل میڈیا پر اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتی رہیں۔
View this post on Instagram
نادیہ جمیل کی 7 اپریل کو پہلی سرجری کی گئی تھی۔ جس کے بعد مئی میں کیموتھراپی کے باعث ان کے سر کے بال جھڑگئے۔ لیکن، اداکارہ نے بلاجھجک فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کیں۔
How do I feel?
Bald, beautiful, bold and brave! Excited, blessed, loved by Allah and my extended social media family, by my family and friends at home & everywhere else. Full of gratitude. Shukar Alhamdolillah.. Alive.
Allah bless us all w health & Faith,love & peace! Patience 🙏🏽 pic.twitter.com/FLKasCBPfj— Nadia Jamil (@NJLahori) July 14, 2020
اداکارہ سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹ میں بتاچکی ہیں کہ ان کی طبعیت میں بہتری آرہی ہے۔ اور اب وہ پہلے سے بہتر محسوس کررہی ہیں۔ تاہم ان کا بیرون ملک علاج جاری ہے۔