امیتابھ بچن آج بھی لاکھوں دلوں کی دھڑکن

جب امیتابھ بچن نے کیئریر کی شروعات کی اس وقت بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکار راجیش کھنہ کا طوطی بولتا تھا۔

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ انہوں نے بےشمار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور لوگوں کے دلوں میں بس گئے۔

امیتابھ بچن ان دنوں بھارتی ٹی وی کے مشہور پرگرام ‘کون بنے گا کروڑپتی’میں میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ حال ہی میں پروگرام میں ڈاکٹرنیہا شاہ ایک کروڑ روپے کی رقم جیت گئیں لیکن انہیں اس سے زیادہ خوشی میگا اسٹار سے ملنے کی تھی۔ ڈاکٹر نیہا نے یہاں تک کہہ دیا کہ امیتابھ کوجیا بچن سے شادی کرنے سے پہلے اُن کے لیے انتظار کرنا چاہیے تھا۔

امیتابھ بچن بلاشبہ ایک بہترین اداکار ہیں۔ ان کے مداح دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ 78 سالہ اداکار نے بالی ووڈ کو ڈان، امراکبر انتھونی، سلسلہ، نمک حرام، شعلے، کبھی کبھی سمیت متعدد ہٹ فلمیں دیں۔

یہ بھی پڑھیے

طوبیٰ نے عامر لیاقت کی بشریٰ سے طلاق کرادی

جس وقت امیتابھ بچن نے کیئریر کی شروعات کی اس وقت بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکار راجیش کھنہ کا طوطی بولتا تھا۔ خواتین صرف اِس بات پر اپنی نسیں کاٹ لیتی تھیں کہ فلم کے پریمیئر پر آنے والے راجیش کھنہ نے اُنہیں نہیں دیکھا۔ اس وقت امیتابھ نے فلم نگری میں اپنی ایسی پہچان بنائی جس پر آج تک کوئی آنچ نہیں آئی۔

بالی ووڈ کی مشہوراداکارہ پروین بوبی امیتابھ بچن کو بے حد پسند کرتی تھیں۔ جبکہ ریکھا اورامیتابھ کی محبت کی داستان کے چرچے آج بھی ہوتے ہیں۔

بالی ووڈ میں اب ایک سے ایک نوجوان اداکار موجود ہے لیکن امیتابھ بچن کی ایک الگ پہچان ہے۔ وہ لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہیں۔ قسمت نے انہیں جو تاج پہنایا وہ کسی اور اداکار کے حصے میں نہیں آیا۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے