کیا ترک فنکار پاکستانی اداکاروں میں عدم تحفظ کو بڑھا رہے ہیں؟

مشہور ترک سیریز ارطغرل غازی میں بہادر سپاہی کا کردار نبھانے والے اداکار سیلل ال پاکستان پہنچ گئے

ترکی کی مشہور ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں بہادر سپاہی عبدالرحمٰن کا کردار ادا کرنے والے اداکار سیلل ال پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی فنکاروں نے ترک اسٹار کا پرتپاک استقبال کیاہے۔

ترک فنکار سیلل ال کے ہمراہ ارطغرل غازی کے پروڈیوسربھی موجود تھے۔ پاکستان کے مشہورومعروف اداکار ہمایوں سعید اورعدنان صدیقی نے ترک مہمانوں کی خوب خاطر تواضع کی۔

عدنان صدیقی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اور ہمایوں سعید ارطغرل غازی کے کردارعبدالرحمٰن کے مداح ہیں۔ خوشی ہے کہ ترک اداکار کو ان کو ہماری مہمان نوازی پسند آئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

چند ماہ قبل عدنان صدیقی نے پاکستان اور ترکی کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے درمیان مشترکہ پروجیکٹ پر کام کرنے کی خبر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ اسی سلسلے میں ترک سیریز کے ممبران نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز سے بھی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیے

زاہد افتخار احمد کی پاکستانی ڈراموں میں بے باک مناظر کی حمایت

پاکستان کے مشہور اداکار عمران عباس بھی ترک فنکاروں کے ہمراہ فوٹو سیشن کراتے دکھائی دیے۔

ترک اداکاروں کے لیے پاکستانی عوام کی بڑھتی ہوئی پسندیدگی اورپاکستانی فنکاروں کا ترک اداکاروں کی جانب ضرورت سے زیادہ جھکاؤ اُن کے عدم تحفظ یا احساس کمتری کو ظاہر کرتا ہے۔

ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور عمران عباس کا شمار پاکستان کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ اس کے برعکس ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والوں کواِس سیریز سے پہلے کوئی بڑی کامیابی نصیب نہیں ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ترک اداکار انگین آلتان پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں جبکہ ایسرا بیلجک تومختلف پاکستانی برانڈز کے ساتھ کام بھی کرچکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے