کنزہ ہاشمی کی ’لیک ویڈیو‘ یوٹیوب پر جاری

اِس شارٹ فلم میں لڑکیوں کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر کے غلط استعمال کو موضوع بنایا گیا ہے۔

پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی کی مختصر فلم ‘لیک ویڈیو’ یوٹیوب پر ریلیز کردی گئی ہے۔

13 منٹ 20 سیکنڈ کی اس مختصر فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح لڑکیاں محبت میں بغیرکچھ سوچے سمجھے اپنی تصاویراورویڈیوزلڑکوں سے شیئرکرتی ہیں۔ اُن تصاویر کے منظر عام پر آنے یا غلط استعمال پرلڑکیوں اور ان کے اہل خانہ کو اس کے نتائج بھگتنا پڑتے ہیں۔

بعض اوقات معاملات اس قدر بگڑ جاتے ہیں کہ لڑکیاں خودکشی جیسا قدم بھی اٹھالیتی ہیں۔ فلم میں خواتین کو محتاط رہنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ہے۔

ہدایتکارعابس رضا کی اس شارٹ فلم میں اداکارہ کنزہ ہاشمی کے علاوہ صدف آشان نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

کنزہ ہاشمی نے بہادری کا ثبوت دیتے ہوئے ایک ایسے معاشرتی مسئلے پر بننے والی فلم میں کام کیا ہے جس پر کوئی بات کرنا بھی پسند نہیں کرتا۔ شاید اداکارہ اس بارے میں لوگوں میں شعور بیدار کرنا چاہتی ہیں۔

گزشتہ روز فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے فلم کا ٹیزر بھی شیئر کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے