دلوں پر راج کرنے والے بی ٹی ایس گروپ پر ایک نظر

2013 میں ڈیبیو کرنے والے بی ٹی ایس نے امریکا کے البم چارٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

جنوبی کوریا کے سات رکنی بی ٹی ایس بینڈ کے نوجوان لڑکوں نے 2020 میں اپنی مقبولیت کے باعث آسمان چھو لیا ہے۔ دو البمز کی ریلیز کے ساتھ بینڈ کےلئے سال 2020 کافی اہمیت کا حامل رہا۔

بی ٹی ایس (بیونڈ دی اسکائی) بینڈ نے 2013 میں ڈیبیو کیا جس کے بعد یہ امریکا کے البم چارٹ میں سرفہرست رہنے والا آنے والا پہلا کے پاپ بینڈ بنا۔ کے پاپ ایک مین اسٹریم مقبول کورین موسیقی ہے جو 1990 کی دہائی کے آس پاس جنوبی کوریا سے شروع ہوئی تھی۔ یہ راک، ہپ ہاپ اور برقی موسیقی پر مشتمل ہے۔

بی ٹی ایس نے سالوں کی انتھک محنت کے بعد یہ مقام اور شہرت حاصل کی ہے۔ 7 سات قبل ڈیبیو کرنے والا یہ بینڈ مستقل ترقی کے منازل طے کر رہا ہے اور اس کی شہرت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔

بی ٹی ایس سال 2019 کا سب سے زیادہ کمانے والا گروپ ہے جس نے بل بورڈ کے سوشل 50 چارٹ کا ریکارڈ توڑنے کے ساتھ 200 البمز چارٹ اور ہاٹ 100 سنگلز چارٹ پر بھی اہم پوزیشن حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیے

کنزہ ہاشمی کی ’لیک ویڈیو‘ یوٹیوب پر جاری

اس گروپ کا پہلا ٹریک ‘نو نو ڈریم’ تھا جو ہپ ہاپ ٹریک تھا۔ ڈیبیو کے بعد اس بینڈ نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی۔ بی ٹی ایس کے سات ممبران میں آر ایم، جِن، سوگا، جے ہوپ،جِمن، سی اور جنگ کوک شامل ہیں۔

آر ایم

1994 میں پیدا ہونے والے آر ایم کا اصل نام ‘نام جُون’ ہے۔ یہ بی ٹی ایس کے رہنما، پروڈیوسر اور گیت نگار کے طور پر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے اسٹیج پر ‘ریپ مونسٹر’ کے نام سے ڈیبیو کیا جس کی وجہ سے انہیں ‘آر ایم’ کہا جاتا ہے۔

جِن

جِن 1992 میں پیدا ہوئے جن کا اصل نام ‘کِم سیکو’ ہے۔ یہ گروپ کے سب سے پرانے ممبر ہیں۔ جِن اس گروپ کے چار اہم گلوکاروں میں سے ایک ہیں جو پوری دنیا میں اپنی جاذب نظر شکل اور گلوکاری کی مہارت کیلئے مشہور ہے۔

سوگا

1993 میں پیدا ہونے والے سوگا کا اصل نام ‘مِن یون گی اِن’ ہے۔ یہ ایک ریپر کی حیثیت سے گروپ کا حصہ بنے۔ اس کے علاوہ سوگا بی ٹی ایس کے لیے پروڈیوسر اور گیت نگار کی حیثیت سے بھی کام کرتے ہیں۔

جے ہوپ

جے ہوپ کا اصل نام ‘ہو سیوک’ ہے۔ یہ بی ٹی ایس کے مشہور ڈانسر اور ریپر ہیں۔ ان کے رقص کی صلاحیتیں دنیا بھر میں دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کردیتی ہیں اور یہ گروپ کے کوریوگافر کے طور پر کام کرتے ہیں۔

جِمن

جِمن کا اصلی نام ‘پارک جی مِن’ ہے۔ یہ بی ٹی ایس کے اہم گلوکاروں اور ڈانسرز میں سے ایک ہیں۔ انہیں بی ٹی ایس میں شامل گروپ کے ہر ممبر کی مقابلے میں سب سے زیادہ شہرت حاصل ہے۔

وی

وی کا اصل نام ‘کِم تائی ہیونگ’ ہے جو ایک اداکار اور ڈانسر ہیں۔ انہوں نے 2016 میں کورین ڈرامہ ‘ہوارانڈ: دی پوئٹ وارریئر یوتھ’ سے ڈیبیو کیا۔

جنگ کوک

جنگ کوک کا پیدائشی نام ‘جیون جنگ کوک’ ہے اور یہ بی ٹی ایس کے اہم گلوکار ہیں۔

بی ٹی ایس اپنی کامیاب کوششوں کے ذریعے خود سے محبت کا پیغام عام کر رہا ہے۔ ان کے مداحوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ انہیں ٹوئٹر پر 25 ملین اور انسٹاگرام پر 33 ملین لوگ فالو کرتے ہیں۔ جبکہ ان کے یوٹیوب چینل پر 40 ملین سبسکرائبز ہیں۔

بی ٹی ایس کو 2018 میں سب سے زیادہ ٹوئٹر انگیجمنٹس کا ورلڈ ریکارڈ بھی حاصل ہے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے